Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رحیم اللہ یوسفزئی قبائلی اور سرحدی علاقوں کے مسائل اپنے قلم کے ذریعے اجاگر کرتے تھے، فرخ حبیب

Now Reading:

رحیم اللہ یوسفزئی قبائلی اور سرحدی علاقوں کے مسائل اپنے قلم کے ذریعے اجاگر کرتے تھے، فرخ حبیب

وزیر اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ رحیم اللہ یوسفزئی قبائلی اور سرحدی علاقوں کے مسائل اپنے قلم کے ذریعے اجاگر کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سینئر صحافی و تجزیہ کار اور ماہر افغان امور رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال سے صحافت کے شعبے میں ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رحیم اللہ یوسفزئی قبائلی اور سرحدی علاقوں کے مسائل اپنے قلم کے ذریعے اجاگر کرتے تھے۔

وزیر اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ رحیم اللہ یوسفزئی کی مغفرت اور بلند درجات اور اہلخانہ کے صبروجمیل کے لیے بہت دعا گو ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رحیم اللّٰہ یوسفزئی طویل عرصے سے علیل تھے۔

Advertisement

یاد رہے کہ رحیم اللہ 1954 میں مردان میں پیدا ہوئے، رحیم اللہ یوسف زئی نصف صدی تک شعبہ صحافت سے وابستہ تھے، رحیم اللہ نے افغان امور کے ماہر کے طور پر عالمی شہرت حاصل کی، 2004 میں انہیں تمغہ امتیاز اور 2009ء میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

رحیم اللہ یوسفزئی کے طالبان کی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات تھے، ان کو طالبان اور افغانستان کی امور پر دسترس حاصل تھی، رحیم اللہ یوسفزئی بی بی سی سمیت کئی عالمی صحافتی اداروں سے بھی منسلک رہے، مرحوم نے طالبان کے پہلے دور حکومت میں افغانستان سے رپورٹنگ کی، اسامہ بن لادن کا انٹرویو رحیم اللہ یوسفزئی کی عالمی شہرت میں اضافہ کا سبب بنا۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف نے رحیم اللہ یوسفزئی کو تحریک طالبان سے مذاکراتی کمیٹی کا رکن نامزد کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ کل صبح 11 بجے آبائی گاؤں کاٹلنگ مردان میں ادا کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں نہ لانے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش
چینی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار
وزیراعظم کی آزاد کشمیر کی ترقی وخوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت
محسن نقوی کا نادرا ہیڈکوارٹر کا دورہ؛ عوام کی سہولت کیلئے بڑے فیصلے
ایشیائی ترقیاتی بینک معاشی استحکام کو فروغ دینے کیلئے پاکستانی کوششوں کا معترف
پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 53 ویں پی این اسٹاف کورس کی تقریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر