Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قصور میں بچوں سے زیادتی کے واقعات اب تک نہ تھم سکے

Now Reading:

قصور میں بچوں سے زیادتی کے واقعات اب تک نہ تھم سکے

قصور میں بچوں سے زیادتی کے واقعات اب تک نہ تھم سکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قصور تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں زبردستی کمسن بچوں سے زیادتی کا ایک ہفتے میں دوسرا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قصور میں 3 دن پہلے بھی ایک واقعہ ہوا تھا جہاں تین سفاک ملزمان نے 13 سالہ گونگے بہرے لڑکے کو اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔

ذرائع کے مطابق آج پھر قصور میں زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں تھانہ بی ڈویژن کے علاقے بھسر پورہ میں کمسن بچی سے اوباش ملزم نے زبردستی جنسی زیادتی کی ہے۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ ملزم عمران عرف راجہ نے 9 سالہ بچی کو ورغلاء پھسلاء کر کمرے میں لے جا کر زیادتی اور ہوس کا نشانہ بنایا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ننھی شہزادی برف لینے کے لیے گھر سے نکلی تھی جب دیر تک واپس گھر نہ آئی تو گھر والوں نے ڈھونڈنا  شروع کر دیا تو ننھی بچی روتی ہوئی  گلی سے مل گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی نے بتایا کہ سفاک درندے نے اسے زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی سٹی یعقوب اعوان نے پولیس تھانہ بی ڈویژن کے ہمراہ گھنٹے کے اندر بچی کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی ایس پی یعقوب اعوان نے کہا کہ ملزم پہلے بھی قتل اور دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ پایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے ابتدائی تحقیقات جاری ہیں اور اس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت آصف زرداری نے تین صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی
گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی نے انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا
نگران دورِ حکومت میں کتنی گندم درآمد کی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستان نے مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کے لیے تجاویز تیار کرلیں
پاکستان اور مراکو کے مابین براہ راست پروازیں اور مضبوط فضائی روابط قائم ہونے چاہئیں، عاطف اکرام شیخ
گورنرز کی نامزدگیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر