Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاست سے بالا انسانیت کی خدمت پر مامور ادراہ ریسکیو 1122 پر پوری قوم کو فخر ہے، چودھری پرویز الٰہی

Now Reading:

سیاست سے بالا انسانیت کی خدمت پر مامور ادراہ ریسکیو 1122 پر پوری قوم کو فخر ہے، چودھری پرویز الٰہی

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سیاست سے بالا انسانیت کی خدمت پر مامور ادراہ ریسکیو 1122 پر پوری قوم کو فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ریسکیو 1122 سروس کی 17 ویں سالگرہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو سروس اور ریسکیورز سے میرا تعلق سیاست کا نہیں بلکہ دل کا ہے، دل دھڑکنا چھوڑ دے تو باقی جسم بھی کام نہیں کرتا۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ریسکیو 1122 الاؤنس سابقہ حکومت نے ختم کر دیا تھا، اس کو بحال کروانے کے لیے میں خود وزیر اعلیٰ پنجاب سے بات کروں گا۔ سابقہ حکومتوں نے ریسکیو کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالیں لیکن دکھ ہے کہ موجودہ حکومت نے بھی ریسکیو 1122 کو نظر انداز کر دیا ہے۔
قائم مقام گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام مخالفتوں کے باوجود پچھلی حکومتیں بھی اس سروس کو ختم نہ کر سکیں، اکتوبر 2004ء میں جو بیج بویا تھا آج تن آور درخت بن چکا ہے۔ ریسکیو سروس کی قیادت کے لیے ڈاکٹر رضوان نصیر کو میں نے ہی منتخب کیا تھا۔
پرویز الہی کا کہنا تھا کہ اس ادارے سے نہ صرف پنجاب بلکہ دوسرے صوبے بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ اسے قائم رکھنے کے لیے ایمرجنسی سروس ایکٹ پنجاب اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کروایا گیا ہے۔

Advertisement
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ 17 سال پہلے مجھے بھی ایک ایسی ہی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا جس پر میں نے بے بسی محسوس کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جو اکیڈمی ہم نے پنجاب کے ریسکیورز کی پیشہ وارانہ تربیت کے لیے بنائی تھی اس نے ملک بھر کے 20 ہزار سے زائد ایمرجنسی پروفیشنلز کو تربیت دی ہے۔
چودھری پرویزالٰہی نے یہ بھی کہا کہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کی پاکستان ریسکیو ٹیم نے اقوام متحدہ سے جنوبی ایشیاء کی پہلی سرٹیفائیڈ ڈیزاسٹر رسپانس ٹیم بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے جو ہر پاکستانی کے لیے اعزاز اور فخر کا مقام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی کے شہید جوانوں کو جو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ریسکیو 1122 کے شہیدوں کو بھی فراہم کی جائیں، اس کے لیے ایکٹ میں ترمیم کریں گے۔ بڑی بلڈنگوں میں ریسکیو کے لیے انتظامات کو یقینی بنانا ایکٹ میں شامل کریں گے،
قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ ریسکیو سروس اب تک 99 لاکھ سے زائد ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کر چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق تقریب میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک، جی ایم سکندر، سابق سیکرٹری ہیلتھ سہیل احمد اور دیگر نے شرکت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر