Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، وزیراطلاعات

Now Reading:

سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، وزیراطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ  ہم کسی اور سیارے پر نہیں رہتے، دنیا میں تیل اورگیس کی قیمت اوپر جائے گی تو پاکستان میں بھی فرق پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تیل کی قیمت میں اضافے کو لےکر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم دنیا سے کسی علیحدہ سیارے پرہیں، سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، آج قیمتیں اوپر ہیں کل کم ہو جائینگی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔

Advertisement

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہاکہ معاشی مشکلات عارضی ہیں، انڈسٹری ، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے، آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کاتوڑہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہبا ز شریف کا کہنا ہےکہ عمران نیازی ‘آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، خود کشی کر لوں گا’ کے نعرے لگاتے تھے۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہاکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد حکومت قیمتوں میں اضافہ واپس لے، حکومت نے مہنگائی پہلے کردی، آئی ایم ایف سے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے۔

ان کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پہلے مان لیں پھر بھی مذاکرات ناکام ہوگئے، یہ ہے حکومت کی حکمت عملی؟ تین سال آئی ایم ایف کی اندھی تابعداری اور عوام کو مہنگائی سے لہولہان کردیا اور نتیجہ صفر؟

Advertisement

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہاکہ وزیر خزانہ کو سینیٹر بنوانے میں عمران نیازی نے جتنی دلچسپی لی، شوکت ترین نے بھی اتنی ہی دلچسپی سے مذاکرات کئے،حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا اور آئی ایم ایف کو بھی چکر دیا، تین سال سے عوام کا معاشی قتل جاری ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاکہ بجلی گیس پیٹرول آٹا اور چینی کی قیمت اور آئی ایم ایف سے ۔ مذاکرات کیوں ہوئے؟ قوم کو بتایا جائے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2015 میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا، ان پر عمران نیازی تنقید کیا کرتے تھے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حکومت شہریوں کےدرمیان رشتے کوکمزورکررہی ہے، حکمران ٹولے کی عوام دشمن اوربےحس پالیسیوں کےمضمرات پریشان کن ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی نااہلی سے مایوسی و انتشار پھیلا رہی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد بھی دہشتگردی کا خطرہ کم نہیں ہوا، مسعودخان
مولانا فضل الرحمن کی ریاض میں رابطہ عالم اسلامی کانفرنس میں شرکت
چوہدری موسیٰ الہی نے پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا
نیول چیف نویداشرف کی چین میں منعقدہ19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر