Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

محنت کش طبقے کو عمران صاحب نے بے روزگار کر دیا، مریم اورنگزیب

Now Reading:

محنت کش طبقے کو عمران صاحب نے بے روزگار کر دیا، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محنت کش طبقے کو عمران صاحب نے بے روزگار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غریبوں اور محنت کشوں کی دعا قبول ہو گی تو عمران صاحب آپ کی ظالم، کرپٹ، نالائق اور نا اہل حکومت کا خاتمہ ہو گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ محنت کش طبقے کو تو عمران صاحب آپ نے بے روزگار کر دیا اور ان کا معاشی قتل کر دیا۔ مہنگائی کی قیامت نازل کرنے پرمحنت کش اور غریب عوام کی بد دعائیں عمران صاحب کو سنائی نہیں دے رہی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے محنت کش کو مہنگائی کی چکی میں پیسا ہے۔ پہلے انہیں بے روزگار کیا اور پھر آٹا، دوائی لینے، گھر کا کرایہ دینے کے قابل نہیں چھوڑا۔ بجلی، پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی منظوری دینے کے بعد تقریر جھاڑتے ہوئے عمران صاحب کو زرا سی بھی شرم نہیں آ رہی؟

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ نے صرف جھوٹ، عوام کو دھوکہ دینے کی تحریک چلائی ہے۔ عمران صاحب آپ نے صرف مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی تحریک چلائی ہے۔ عمران صاحب آپ نے صرف کرپشن، اے ٹی ایمز اور مافیا کی جیبیں بھرنے کی تحریک چلائی ہے۔ عمران صاحب آپ نے صرف آٹا، چینی، دوائی، گیس اور بجلی چوری کرنے کی تحریک چلائی ہے۔

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کسان کو پیسہ تب ملے گا جب آپ کے اے ٹی ایمز اور آٹا، چینی، گیس اور دوائی مافیا کی لوٹ مار بند ہو گی۔ عمران صاحب اب کسان کو صرف تب پیسہ اور سکون ملے گا جب آپ کی حکومت کا خاتمہ ہو گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آٹھ سال میں خیبر پختونخواہ میں اور تین سال وفاق میں لوگوں کو ڈیم کے نام پر بیوقوف بنا رہے ہیں۔ عمران صاحب آپ نے ڈیم کے نام پر اربوں روپے لوٹے، ان کا حساب کب دیں گے؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب پہلے طاقتورسے چوری کرواتے ہیں پھر خود قانون بنا کر این آر او دیتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جو شخص پارلیمنٹ میں آ کر اپوزیشن اورعوام کے سامنے آزاد میڈیا کا سامنا کرنے سے مفرور ہے، وہ یہ لیکچر دے رہا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب معاشرے میں نفرت، معاشی تفریق، انتشار، افرا تفری اور انارکی پھیلانے کی سیاست کی بنیاد آپ نے رکھی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ نے اپنے اے ٹی ایمز اور مافیاز کو امیر سے امیر تر کیا اور مڈل کلاس اور غریب کا معاشی قتل کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر