Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں لیسکو کی جانب سے تقریب کا انعقاد

Now Reading:

ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں لیسکو کی جانب سے تقریب کا انعقاد

ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے تقریب کا انعقاد کیا ہے۔
لیسکو کے رواں ماہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں ادارے نے ہیڈ کوارٹر میں تقریب منعقد کی جس میں چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پینشن پیپرز اور واجبات کے چیکس دیے۔
ڈی جی ایڈمن میاں محمد افضل نے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا۔
اس موقعے پر ریٹائر ہونے والے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد افضل کا کہنا تھا کہ محکمہ کے ملازمین ہمارا اثاثہ ہیں جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی سہولت کے لیے ہر موسم میں 24 گھنٹے بجلی کے ترسیلی نظام کو بحال رکھنے کے لیے اور اکثر اوقات اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے مصروف رہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لیسکو کے ریٹائرڈ ملازمین کو ہمیشہ واجبات بروقت ادا کیے جاتے ہیں اور اس شاندار روایت کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔

Advertisement
چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین نے ریٹائرڈ ملازمین کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ تمام ملازمین ہمارے لیے قابل عزت اور محترم ہیں۔ آپ سب نے اپنی زندگی کے قیمتی سال لیسکو میں کام کے دوران گزارے ہیں اور اس محکمے کو ترقی کی راہوں پر گامزن رکھا، ہم آپ کو اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ ہم اسی طرح محنت کر کے محکمے کو ترقی کی جانب گامزن رکھیں گے۔
چوہدری محمد امین نے ریٹائرڈ ملازمین کو باعزت طریقے سے محکمانہ سروس پوری کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اگر آپ کو ہماری کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہوئی تو لیسکو آپ کی خدمت کے لیے حاضر رہے گی۔
تقریب کے آخر میں ملازمین کو پینشن پیپرز/چیکس اور تحائف بھی دیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر