Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیالکوٹ واقعے سے سری لنکا کے ساتھ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، وزیر خارجہ

Now Reading:

سیالکوٹ واقعے سے سری لنکا کے ساتھ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، وزیر خارجہ
روس یوکرین تنازع میں پاکستان غیر جانبدار ہے، وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے، وہ امید کرتے ہیں کہ اس بات چیت کا نتیجہ بھی اچھا ہی نکلے گا۔ 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے سے پاکستان کے سری لنکا کے ساتھ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کےحالات سے متعلق ہمارے تحفظات ہیں، دنیا کو افغانستان کےحالات سمجھنے کی ضرورت ہے، افغانستان کے اثاثے منجمد رہے تو معاشی بحران آسکتا ہے، وہاں 2 کروڑ سے زائد افراد خورا ک کی قلت کا شکار ہوسکتے ہیں، بروقت امدادنہ کی گئی تووہاں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، ان حالات میں افغانستان کو اکیلا چھوڑنا ایک تاریخی غلطی ہو گی.

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان 19 دسمبر کو او آئی سی کی میزبانی کرنے جارہا ہے، اس غیر معمولی اجلاس کا مقصد افغانستان کی صورت حال پر غور کرنا ہے، او آئی سی کا اجلاس 41 سال بعد ہورہا ہے، پاکستان نے امریکا ، چین اور برطانیہ کو بھی دعوت دی ہے جب کہ ورلڈ بینک کے نمائندوں کو بھی دعوت دے رہے ہیں، ہم افغانستان کے ایک اعلی سطحی وفد کو بھی دعوت دیں گے کہ وہ بین الاقوامی وفد کو اصل صورتحال سے آگاہ کریں۔

اس خبر کو بھی پڑھیے: افغانستان میں ایک ملین بچوں کو موت کا خطرہ

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت نے 15 اگست کو طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد پاکستان کے خلاف بھر پور مہم چلائی، اس کی کوشش تھی کہ وہ پاکستان کو اس معاملے میں الجھائے لیکن پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کی اس مہم کو شکست دی، ہم نے یہ بھی کوشش کی ہے کہ ہم اپنے سفارتی تعلقات بڑھائیں، ہم افغانستان کے 6 ہمسایہ ملکوں کا ایک پلیٹ فارم بنانے میں کامیاب ہوئے، پاکستان کو اپنے افعان بھائیوں کے لئے راستہ دینے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں، ہم نے بھارت کو افغانستان کے لئے گندم دینے میں بھی سہولت کاری دینے کا عندیہ دیا ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے کہا سیالکوٹ واقعے سے سب کو دکھ ہوا، یہ باعث ندامت اور افسوسناک ہے، وزیراعظم خود سیالکوٹ واقعے کی تحقیقات کی نگرانی کررہے ہیں، سری لنکن حکام کےساتھ مسلسل رابطےمیں ہیں، واقعے سے سری لنکا کے ہائی کمشنر کو لمحہ با لمحہ باخبر رکھا ہے، اس حوالے سے سری لنکن ہم منصب سے بھی رابطہ ہوا ہے، ہم نے سری لنکن منیجر کے اہل خانہ سے بھی رابطہ کیا ہے، ہم کیس کو ان کی خواہش کے مطابق آگے بڑھیں گے، سری لنکا نے پاکستان کے مؤقف کو سراہا ہے،واقعے سے ہمارے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے تنقیدی بیان سے متعلق پوچطھے گئے سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چوہدری سرور کہیں نہیں جا رہے اگر وہ ایسے بیان نہ دیں تو پھر ٹاک شوز میں کیا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: گورنر ہاؤس کے باہر لگا گھنٹہ غائب
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی
وزیر اعظم کی تمام تر کاوشوں کے باوجود کسان پریشان
کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
مریم نواز کی پنجاب پولیس کو ڈرون سے لیس کرنے کیلئے فنڈز کی اصولی منظوری
جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف کل اٹھائیں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر