Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام کے اصل چہرے اور تعلیمات کو دنیا میں متعارف کروانا اصل چیلنج ہے، نور الحق قادری

Now Reading:

اسلام کے اصل چہرے اور تعلیمات کو دنیا میں متعارف کروانا اصل چیلنج ہے، نور الحق قادری
نورالحق قادری

نور الحق قادری نے کہا ہے کہ اسلام کے اصل چہرے اور تعلیمات کو دنیا میں متعارف کروانا اصل چیلنج ہے۔

وزیر مذہبی امور ترکی ڈاکٹر علی ارباش کی سربراہی میں ترک وفد نے وزارتِ مذہبی امور آمد کی جس پر ترک وفد کو وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔

پیر نور الحق قادری نے اس موقعے پر کہا کہ اسلام کو مذہبی اور لبرلز انتہا پسندوں نے بے حد نقصان پہنچایا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ممبرو محراب، علماء اور دینی مراکز کے ذریعے اسلام کی حقیقی تصویر دنیا کو پیش کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ترک وزیر مذہبی امور کے دورہ پاکستان سے اسلاموفوبیا کے خلاف مربوط کوششوں کی راہ ہموار ہو گی، پاک ترک مذہبی وزارتوں کے باہمی تعاون سے خطے کے عوام اور عالم اسلام کو فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی سکھوں کے دیرینہ مطالبے اور مذہبی ہمدردی کی بنیاد پر کرتارپور راہداری کا منصوبہ مکمل کیا۔

Advertisement

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی کے امام خطیب اسکولوں  کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے حج تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے، جدید دور کے دینی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ تحقیقی گروپ کا قیام عمل میں لانے کی تجویز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحفظ ناموسِ رسالتﷺ، اسلامو فوبیا، مسئلہ فلسطین و کشمیر پر موثر آواز کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا، دونوں ممالک کو مشترکہ سیمینارز، کانفرنسز اور جوائنٹ سوشل میڈیا کیمپین کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام تجاویز پر موثر لائحہ عمل کے لیے پاک ترک جوائنٹ ورکنگ گروپ  تشکیل کیا جائے۔

وزیر مذہبی امور ترکی ڈاکٹر علی ارباش نے کہا کہ پاکستانی وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے تمام تر نکات اہم اور قابلِ عمل ہیں، امن اور خوشی صرف دین میں دیے گئے اصولوں پر عمل کرنے سے آتا ہے، دینی اصول وضوابط کو چھوڑنے سے صرف انتشار اور افراتفری پیدا ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ درست دینی معلومات کی ترویج پر مل کر کام کرنے سے دنیا کو مثبت پیغام ملے گا، ترکی کے امام خطیب اسکولوں کا نظام اس کے اتحاد کا ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان کے مسائل پر گہری نظر رکھتا ہے اور ان کے حل کے لیے فکر مند رہتا ہے، ترکی کے لیے پاکستانی عوام کے مثبت جذبات اور بے لوث حمایت کرنے پر شکر گذار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر