Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے سیاسی منظر کے اندر دو قوتیں ہیں، رضا ربانی

Now Reading:

پاکستان کے سیاسی منظر کے اندر دو قوتیں ہیں، رضا ربانی
رضا ربانی

سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاسی منظر کے اندر دو قوتیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں شروع ہوگیا ہے، مشترکہ اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا جس میں ملک میں موجودہ معاشی صورتحال اور عالمی معاشی و سلامتی کی صورتحال پر بحث ہوگی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی کورم کی نشاندہی کردی گئی، غوث بخش مہر نے کورم کی نشاندہی کی، ارکان کی گنتی کے بعد کورم پورا نکلا اجلاس جاری ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حریت پسند رہنما یسین ملک کی سزا کے خلاف قرارداد کی تیاری شروع کردی ہے۔

اس موقعے پر سینیٹر رضا ربانی نے بھی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ 25 مئی کو بھارتی سامراج نے اپنی انتہا پسند پالیسی کو سامنے رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی ایک اور داستان شروع کی، یاسین ملک صاحب کو ایک نام نہاد ٹرائل کے ذریعے سزا سنائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ پوری پاکستانی قوم یکجا ہو کر سراپا احتجاج ہوتی، باالخصوص پوری دنیا کے سامنے اسلام آباد سے ایک بڑا واضح پیغام جاتا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ افسوس سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ 25 مئی کو جو صورتحال پاکستان میں بنائی گئی اس سے کشمیر کے اندر کیا پاکستان میں بسنے والے سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ کہیں پاکستان تو انارکی کی طرف گامزن نہیں ہو رہا۔

رضا ربانی نے کہا کہ بابا بلہے شاہ جن چھاؤں کا تذکرہ کرتے ہیں اپنے کلام میں وہ آئین پاکستان اور پارلیمان ہے، ایسا نہ ہو جائے جو جدوجہد ہم کر رہے ہیں کہیں وہ دوبارہ تاریک راہوں کی جانب نہ چلی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقدس انداز میں کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے سیاسی منظر کے اندر دو قوتیں ہیں، ہمیں کسی تیسری قوت کی جانب نہیں دیکھنا چاہیے، افسوس سے یہ بات کہتا ہوں کہ دونوں سیاسی قوتیں کسی نہ کسی طریقے سے تکیہ تیسری قوت پر کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ہم تیسری فورس کو دیکھتے رہے اور اب دیکھ رہے ہیں اب وہاں چوتھی فورس بھی شامل ہو رہی ہے، اگر آپ پچھلے چار دنوں کے کورٹس آرڈر دیکھیں تو محسوس ہوتا ہے کہ چھوتی فورس کو بھی پولیٹیکل ارینہ میں لایا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ جاوید عباسی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حریت پسند رہنما یسین ملک کی سزا کے خلاف قرارداد کی تیاری شروع کر دی ہے۔

مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر پوری قوم یکسو ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ یسین ملک کی سزا کے خلاف قانونی پہلووں پر روشنی ڈالیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل حریت رہنما یاسین ملک کو ایک انجینئرڈ ٹرائل کے ذریعے سزا سنائی گئی، بھارتی آئین کے تحت اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہمیں کچھ بنیادی حقوق حاصل ہیں، سب سے مقدم حق حق زندگی اور اس کے فیئر ٹرائل کا حق ہے، یہ حق خود بھارتی آئین نے بھی دے رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ایک جرات مند بیٹے کو جس طرح سے قانون، ضابطے بالائے طاق رکھ کر سزا سنائی گئی، اس کے لیے پاکستان کا سب سے بڑا فورم مجلس شوریٰ آج اکٹھی ہے، اس پر بحث اور قرارداد منظور کرائی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موبائل فونز، گاڑیوں اور بعض غذائی اشیاء کی درآمد میں اضافہ
بار بار درخواست نہیں کی جاتی لیکن اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے، علی امین گنڈاپور
کراچی: گورنر ہاؤس کے باہر لگا گھنٹہ غائب
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی
وزیر اعظم کی تمام تر کاوشوں کے باوجود کسان پریشان
کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر