Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبول گجر کے پنجاب میں داخلے کے پلان سے ان کے خطرناک ارادے ظاہر ہوگئے، عطاء اللہ تارڑ

Now Reading:

مقبول گجر کے پنجاب میں داخلے کے پلان سے ان کے خطرناک ارادے ظاہر ہوگئے، عطاء اللہ تارڑ
عطاء تارڑ

صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مقبول گجر کے پنجاب میں داخلے کے پلان سے ان کے خطرناک ارادے ظاہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق داخلہ عطا اللہ تارڑ نے مقبول گجر کی طرف سے پنجاب میں پابندی کے باوجود داخلے کی کوشش پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور مقبول گجر پر پنجاب میں داخلے پر پابندی قانونی طور پر لگائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مقبول گجر کو پنجاب داخلے پر پابندی کا علم ہونے کے باوجود پنجاب میں داخلے کی کوشش ان لوگوں کے مذموم مقاصد ظاہر کرتی ہے، مقبول گجر کے پنجاب میں داخلے کے پلان سے ان کے خطرناک ارادے ظاہر ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پابندی اس لئے لگائی گئی کہ خدشہ موجود تھا کہ اسلحہ سے لیس جتھے خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر سے پنجاب آئیں گے، ان کا ارادہ تھا کہ ضمنی الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال خراب کریں، پنجاب میں ضمنی الیکشن کے دوران کسی کو بدامنی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اسلحہ سے لیس جتھوں کو کسی صورت پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، اسلحہ سے لیس سب لوگوں کے خلاف پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر کارروائی میں لائی جائے گی، جہاں بھی اسلحہ کی نمائش کی گئی یا اسلحہ برآمد ہوا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

Advertisement

صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اسلحہ بردار لوگوں کو فورا گرفتار کیا جائے گا، الیکشن کے دوران امن و امان قائم کرنا پنجاب حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، پنجاب پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان خراب کرنے والوں کو سختی سے روکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: گورنر ہاؤس کے باہر لگا گھنٹہ غائب
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی
وزیر اعظم کی تمام تر کاوشوں کے باوجود کسان پریشان
کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
مریم نواز کی پنجاب پولیس کو ڈرون سے لیس کرنے کیلئے فنڈز کی اصولی منظوری
جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف کل اٹھائیں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

کراچی میں تیز بارشوں کے باعث گرین لائن بی آر ٹی کا آپریشن معطل

Now Reading:

کراچی میں تیز بارشوں کے باعث گرین لائن بی آر ٹی کا آپریشن معطل

کراچی میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرین لائن بی آر ٹی کا آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تیز بارشوں کے باعث گرین لائن بس عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین لائن دوبارہ چلنے کے حوالے سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

 شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے شہر کا موسم ایک بار پھر سے خوشگوار ہوگیا ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 41.0 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم بارش پی اے ایف مسرور بیس میں 1.0 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جناح ٹرمینل میں 2.0 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ میں 3.0 ملی میٹر ، ناظم آباد میں 8.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ نارتھ کراچی میں 39.6 ملی میٹر ، اورنگی ٹاؤن میں 14.6 ملی میٹر اور قائد آباد میں 11.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سعدی ٹاون میں 12.3 ملی میٹر، گلشن حدید میں 10.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

شہرِ قائد میں موسلادھار بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ شہر کی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے ، موٹر سائیکلیں پانی میں پھنس گئیں جب ہ گاڑیاں خراب اور بند ہونے سے بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔