Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یو اے ای میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر پاکستان کا اظہارِ افسوس

Now Reading:

یو اے ای میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر پاکستان کا اظہارِ افسوس
ترجمان دفترخارجہ

عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے اینے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام سے امارات میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 5 پاکستانی شہریوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم مرنے والوں کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جبکہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔

عاصم افتخار احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے برادرانہ عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانہ اور دبئی میں پاکستان کا قونصل خانہ امارات کی حکومت اور متاثرہ پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔

Advertisement

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی مشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں تاکہ سیلاب کے دوران متاثرہ پاکستانی شہریوں کی مکمل مدد کی جا سکے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فجیرہ میں موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر سات ہوگئی ہے۔

اماراتی پولیس نے سیلاب میں ڈوب جانے والے ساتویں شخص کی لاش ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ سیلابی ریلوں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایشیائی تارکین وطن ہیں۔

اس سے قبل اماراتی وزارت داخلہ کے تعلقات عامہ شعبے کے سربراہ بریگیڈیئر علی سالم الطنیجی نے کہا تھا کہ سیلاب میں ڈوبنے والے چھ افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ ایک ساتویں شخص کی تلاش جاری ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں سے متاثر ہونے والے 80 فیصد افراد اپنے گھروں کو واپس آ گئے ہیں۔ تمام شاہراہوں سے پانی صاف کر لیا گیا ہے جبکہ نقصانات کے تخمینے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں بھی آج یوم سوگ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے تاجک وزیر خارجہ کی ملاقات
جہلم پولیس کی اہم کارروائی، بین الصوبائی گینگ کے 3 ملزمان گرفتار
سیاسی کمیٹی کے قیام کانوٹیفکیشن جاری، رانا ثنا اللہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے
’’انٹرنیٹ دوست، انٹرنیٹ زبردست اقدام‘‘ کے عنوان سے رونمائی ورکشاپ کا انعقاد 
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر