Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں آج سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے

Now Reading:

کراچی میں آج سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے
تعلیمی ادارے

تعلیمی ادارے

آج کراچی ڈویژن میں تمام اسکول اور کالجز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق گزشتہ دنوں بارش اور سیلابی ایمرجنسی کی صورتِ حال کے پیش نظر اسکول بند رکھے گئے تھے تاہم آج سے کراچی میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے ہیں۔

اس حوالے سے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ حیدرآباد، سکھر،  میرپورخاص، شہید بنظیر آباد اور لاڑکانہ ڈویژن میں اسکولز اور کالجز کھولنے کا فیصلہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ریجنل ڈائریکٹر کالجز مشترکہ طور پر کریں گے۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں ریلیف کیمپس اور نکاسی آب کی صورتحال دیکھ پر مقامی سطح پر فیصلہ ہوگا۔

سردار شاہ نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہا ہے، ہر ضلع اور ڈویژن کی انتظامیہ مقامی سطح پر صورتحال کا جائزہ لیکر اسکول کھولنے یا بند رکھنے کا اعلان کرے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ سندھ میں سیلابی صورتحال کے باعث محکمہ تعلیم نے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے تھے۔

بلوچستان میں تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع

کوئٹہ: شدید بارشوں اور سیلابی صورتِ حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بلوچستان حکومت نے صوبے میں تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزیر تعلیم بلوچستان نصیب اللہ مری کا کہنا تھا کہ صوبے میں تعلیمی ادارے مزید پانچ روز کے لیے بند رہیں گے، تمام سرکاری و نجی اسکولز پیر سے جمعہ تک بند رہیں گے۔

نصیب اللہ مری نے کہا کہ فیصلہ سیلاب و بارشوں کی تباہی کے باعث کیا گیا ہے، سرکاری تعلیمی اداروں میں سیلاب زدگان کو ٹھہرایا گیا ہے جبکہ بیشتر اسکولوں میں سیلاب کا پانی بھی موجود ہے۔

Advertisement

کراچی میں آج بوندا باندی کی پیش گوئی

شہر قائد میں آج بوندا باندی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں شام کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ مطلع ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 27  ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب81 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنووب مغربی ہوا چل رہی ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر