Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور میں پولیو مہم کا آغاز، پولیس ہائی الرٹ

Now Reading:

لاہور میں پولیو مہم کا آغاز، پولیس ہائی الرٹ
پولیو مہم

صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیو مہم کا آغازہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  قومی انسداد پولیو مہم کا شہر میں آغاز ہونے کے بعد سے لاہور پولیس ہائی الرٹ ہوگئی ہے۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والے ٹیموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ 1200 سے زائد پولیس افسران وجوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ شہر کی 169یونین کونسلز میں انسداد ِپولیو ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

 سی سی پی او کا کہنا ہے کہ سٹی کی37، سول لائنز17، ماڈل ٹاؤن 33،صدر23، اقبال ٹاؤن 19، کینٹ کی40یونین کونسلز میں سکیورٹی دی جا رہی ہے جبکہ ایس پیز،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز انسداد پولیو ٹیموں کو بھرپور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔

Advertisement

غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت میں غفلت و کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اس لیے ڈولفن ،پیرو، تھانوں کی ٹیمیں پولیو ویکسینیشن والی یونین کونسلز میں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سی سی پی او نے مزید بتایا کہ قومی انسداد پولیو مہم صوبائی دارالحکومت میں 22 سے28 اگست تک جاری رہے گی۔

پولیو کی تشخیص

سفید بالوں کے دھبے پولیو کی واضح اور یقینی علامات ہیں،  چونکہ بالوں کی یہ خرابی کسی ایک طبی حالت سے وابستہ نہیں ہے، اس لیے درست تخشیص ہو سکتی ہے، کیونکہ بچوں میں سفید بال نایاب ہوتے ہیں اس لیے بچوں کا فوری چیک اپ کروانا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ایک سنگین طبی حالت کی علامت ہو سکتی ہے جیسے پولیو، سوزش، یا جلد کا کینسر وغیرہ ۔ اس کے بعد مختلف جائزے لیے جائیں گے ۔

Advertisement

پولیو پھیلنے کی وجوہات

ماہرین اس حوالے سے کہتے ہیں کہ یہ ایک ایسا مرض ہے جو چھونے سے پھیلتا ہے، یعنی اس بیماری کو ہم چھوت کی بیماری بھی کہ سکتے ہیں جو زیادہ تر بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے کیونکہ ان میں قوت مدافعت بہت کم ہوتی ہے، یہ مرض متاثر شخص کے فضلہ سے پھیلتا ہے، یہ فضلہ گٹر کی نالیوں میں جاتا ہے اور پانی میں مکس ہو کر دوسرون کو متاثر کرتا ہے، اس کا وائرس ہوا میں پھیل کر ہماری خوراک میں شامل ہوجاتا ہے اور ہم اس خوراک کو استعمال کرتے ہیں۔

ہمارے یہاں چونکہ سیورج کا نظام بہت اچھا نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ اس وائرس کو پھیلنے میں زیادہ دقت نہیں ہوتی اور یہ باآسانی ہمیں متاثر کر دیتا ہے۔

پولیو کا وائرس بچے کے منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے۔ گلے ، معدے، اور آنتوں میں 3 سے 5 روز تک پرورش پاتے ہوئے قبض، قہ، بازو یا ٹانگ میں درد اور گردن میں درد کا سبب بنتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’انٹرنیٹ دوست، انٹرنیٹ زبردست اقدام‘‘ کے عنوان سے رونمائی ورکشاپ کا انعقاد 
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر