Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو کی عارف علوی کو دھمکی، پی ٹی آئی رہنماؤں کا شدید ردعمل

Now Reading:

بلاول بھٹو کی عارف علوی کو دھمکی، پی ٹی آئی رہنماؤں کا شدید ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو پر تنقید کے تیر برسا دیئے ہیں۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ اللہ کی شان دیکھیں بلاول صدر عارف علوی کو دھمکی دے رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کل کہہ رہا تھا کہ وزارت خارجہ کا تعیناتی سے کوئی تعلق نہیں آج مارشل لاء کی باتیں کررہا ہے۔

اسد عمر

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ صدر صاحب آئن کو بلاول زرداری سے بہتر سمجھتے ہیں، اور وہ ایک دلیر شخص ہیں جو  دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، خاص طور پر ان کی دھمکیاں جن کی اپنی کانپیں ٹانگ رہی ہوں۔

شیریں مزاری

اس کے علاوہ شیریں مزاری نے ایک صحافی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واقعی؟ کیا مذاق کیا ہے، آپ عارف علوی کو دھمکیاں دینے کی کوشش کررہے ہیں؟ وہ عارف علوی جس نے ایوب آمریت سے لڑتے ہوئے 2 گولیاں کھائیں، وہ شخص جو آصف زرداری مافیا کے خلاف کھڑا رہا۔

شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ امپورٹڈ وزیر خارجہ صدر اور افواج کے سپریم کمانڈر کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ کیا کوئی ان دھمکیوں کا نوٹس لے گا؟

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ بلاول بھٹو کے دھمکی آمیز بیان کے ایک ٹکر کا عکس بھی پوسٹ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پریس کانفرنس میں اہم تعیناتی کے حوالے سے عمران خان اور دیگر پر کڑی تنقید کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر