Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اب تک ہمیں نہیں ملی، اہلیہ جویریہ صدیق

Now Reading:

ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اب تک ہمیں نہیں ملی، اہلیہ جویریہ صدیق
اہلیہ ارشد شریف

جویریہ صدیق

مرحوم سینئر صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے کہا ہے کہ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اب تک ہمیں نہیں ملی۔

شہید ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے بول نیوز  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کیس کو میڈیا ٹرائل نہیں بنانا چاہیے، تصاویر میڈیا پر آنا مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اب تک ہمیں نہیں ملی، رپورٹ ہمیں دینے کے بجائے میڈیا پر لیک کرانا باعث تشویش ہے۔

‘معلوم نہیں حکومت رپورٹ چھپا کر کیا کرنا چاہتی ہے’

بیوہ ارشد شریف نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال ہمیں نہیں دی گئی، کینیا اور پاکستان کی رپورٹ کے بعد تبصرہ کیا جاسکتا ہے۔ اعلیٰ سطح جوڈیشل کمیشن یا اقوام متحدہ کا کمیشن تحقیقات کرے۔

Advertisement

جویریہ صدیق نے مزید کہا کہ معلوم نہیں حکومت رپورٹ چھپا کر کیا کرنا چاہتی ہے، حکومت کی طرف سے کسی نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔

ارشد شریف کے قتل سے متعلق نئے اہم انکشافات سامنے آگئے

گزشتہ روز بول نیوز کے اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کے کیس میں نئے انکشافات سامنے آئے تھے۔

قتل سے پہلے بول نیوز کے اینکر پرسن ارشد شریف پر تین گھنٹے تشدد کیا گیا اور ان کے ناخن اتارے گئے جبکہ تشدد سے ان کے ہاتھ کی انگلیاں اور پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں۔ گاڑی سے اتار کر انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیں، قتل منصوبہ بندی سے ہوا۔

اس سے قبل کینیا میں ارشد شریف کے قتل کے روز شوٹنگ رینج پر دس امریکی انسٹرکٹرز اور ٹرینرز کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا تھا۔

Advertisement

23 اکتوبر کی شب آٹھ بجے خرم کے ساتھ کار میں جاتے ہوئے ارشد شریف پر فائرنگ کی گئی جبکہ جس دن ارشد شریف کو قتل کیا گیا اس دن خرم انہیں عام کے بجائے لمبے راستے سے لے کر گیا تھا۔

خرم عام طور پر شوٹنگ رینج والی سڑک استعمال کیا کرتا تھا لیکن اِس رات اُس نے عام راستے کے بجائے مگادی ہائی وے والا راستہ دور ہونے کے باوجود استعمال کیا۔

Advertisement

تفتیش میں بھی ٹھیک سے تعاون نہیں کیا گیا، پاکستانی تفتیش کاروں نے رینج پر موجود افراد سے متعلق پوچھا لیکن کینیا کے حکام نے معلومات نہیں دیں۔

اب انکشاف یہ ہوا ہے کہ جہاں ارشد شریف کو قتل کیا گیا وہاں 10 امریکی انسٹرکٹر اور ٹرینر بھی موجود تھے ، ارشد شریف نے 22 اور 23 اکتوبر کو امریکی انسٹرکٹرز اور دیگر کے ساتھ ڈنر بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ کینیا کی حکومت ارشد شریف کے قتل سے متعلق بھی اپنا مؤقف تبدیل کرتی رہی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر