Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امپورٹڈ وزیراعظم سے معیشت چل رہی ہے نہ ملک، فرخ حبیب

Now Reading:

امپورٹڈ وزیراعظم سے معیشت چل رہی ہے نہ ملک، فرخ حبیب

فرخ حبیب

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما  فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ وزیراعظم سے معیشت چل رہی ہے نہ ملک۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زخمی عمران خان کو پاکستان کی فکر ہے، عمران خان نے قاتلانہ حملے کے بعد ایک ذمہ دار لیڈر ہونے کا ثبوت پیش کیا۔

‘کل ملکی تاریخ کا ایک یادگار دن ہوگا’

انہوں نے کہا کہ عمران خان کل راولپنڈی پہنچنے کی تاریک کا اعلان کریں گے، لانگ مارچ کل روات پہنچے گا، عمران خان اہم اعلان کریں گے، کل ملکی تاریخ کا ایک یادگار دن ہوگا۔

فرخ حیب نے کہا کہ ملک کو فوری انتخابات کی طرف لے جانا چاہیے، عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ چوروں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے یا نہیں، چوروں کا ٹولہ پاکستان میں صرف حکومت کرنے آتا ہے۔

Advertisement

‘ملک کو اس وقت سیاسی و معاشی بحران کا سامنا ہے’

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، اس وقت بیرونی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے۔

انکا کہنا ہے کہ عمران خان کے دور میں مختلف ترقیاتی منصوبے پھل پھول رہے تھے، عمران خان کے دور حکومت میں ملک معاشی ترقی کی طرف بڑھ رہا تھا۔

فرخ حیب نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے وزیراعظم سے معیشت چل رہی ہے نہ ملک، ملک کو اس وقت سیاسی و معاشی بحران کا سامنا ہے۔

حقیقی آزادی مارچ کا دوسرا مرحلہ: عمران خان آج شرکاء سے خطاب کرینگے

پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ دوسرے مرحلے کے 9 ویں روز  چکوال پہنچ چکا ہے۔

Advertisement

مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر حقیقی آزادی مارچ قافلے کی قیادت کرینگے، حقیقی آزادی مارچ قافلے کا چکوال شہر میں 6 مقامات پر استقبال کیا جائے گا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی قیادت میں قافلے کا صبح 11 بجے کلر کہار انٹرچینج پہنچنے پر رہنما تحریک انصاف پیر وقار استقبال کریں گے۔

دن 12بجے بلکسر پہنچنے پر حقیقی آزادی مارچ قافلے کا خیر مقدم ایم پی اے سردار آفتاب اکبر نے کیا،  قافلے کا دن 2 بجے دلہہ پہنچنے پر سابق ایم این اے سردار ذوالفقار دلہہ استقبال کیا۔

Advertisement

حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ دن 2:30 بجے لطیفال پہنچے گا، تحریک انصاف کے رہنما سردار نجف استقبالیہ دیں گے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیر قیادت قافلہ دن 3 بجےڈھڈیال پہنچے گا،ضلعی چئیرمین خورشید بیگ استقبال کریں گے۔

حقیقی آزادی مارچ قافلہ 3:30 بجے ہرل چوک پہنچے گا،وہاں تحریک انصاف رہنما راجہ طارق استقبالیہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا کراچی اور حیدرآباد میں فوری الیکشن کا شیڈول جاری کرنے کا حکم

ذرائع کے مطابق چکوال میں حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے عوامی اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا، مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر چکوال میں 4 بجے مارچ کے شرکاء سے مخاطب ہونگے۔

چکوال میں چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا خطاب براہ راست بڑی اسکرین پر دکھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 28 اپریل کو ہوں گے
تمام تر وسائل صوبے کی عوام پر خرچ کرینگے، مریم نواز
کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟
افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد بھی دہشتگردی کا خطرہ کم نہیں ہوا، مسعودخان
مولانا فضل الرحمن کی ریاض میں رابطہ عالم اسلامی کانفرنس میں شرکت
چوہدری موسیٰ الہی نے پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر