Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگلے جمعہ سے پہلے فیصلے ہوجائیں تو اچھی بات ہے، شیخ رشید

Now Reading:

اگلے جمعہ سے پہلے فیصلے ہوجائیں تو اچھی بات ہے، شیخ رشید

شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگلے جمعہ سے پہلے فیصلے ہوجائیں تو اچھی بات ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لال حویلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات انتہائی پیچیدہ اور تشویشناک ہیں، اگر مذاکرات سے معاملات حل ہوجائیں تو خوش آئند بات ہے۔

‘آئندہ دس دن پاکستان کی سیاست کے اہم ترین دن ہیں’

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مطالبہ جائز ہے، الیکشن ہونے چاہئیں، ملک بیٹھتا جارہا ہے، اکانومی تباہ ہو چکی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اہم تعیناتی کو سیاسی ایشو نہیں بننا چاہیے، آئندہ دس دن پاکستان کی سیاست کے اہم ترین دن ہیں۔ لوگ فیصلے چاہتے ہیں، فوج ہماری ہے اور عظیم فوج ہے۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ آج اسحاق ڈار صدرمملکت سے ملنے گئے ہیں، اسحاق ڈار صدر سے ملنے آئے ادھر بھی آئیں،  میرا بھی خیال تھا علوی صاحب سے ملنے جاؤں۔

‘اگلے جمعہ تک 8دن انتہائی اہم سمجھتا ہوں’

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگلے جمعہ سے پہلے عمران خان پنڈی میں ہونگے، اگلے جمعہ سے پہلے فیصلے ہوجائیں تو اچھی بات ہے، اگلے جمعہ تک 8دن انتہائی اہم سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اگلے جمعے تک پنڈی میں ہوں گے اور ہم ان کے میزبان ہوں گے، ہم نہ قانون کو ہاتھ میں لیں گے نہ کوئی ایسا کام کریں گے۔

‘عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں’

شیخ رشید نے کہا کہ غربت مہنگائی بے روزگاری اور عدم تحفظ اتنا بڑھ گیا ہے سب فکر مند ہیں، تنخواہ دار آدمی اتنا تباہ ہو گیا کہ لانگ مارچ میں لوگ ہمارے کہے بغیر آئیں گے۔

Advertisement

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہوگا، ہم نے کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دینا یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم فیصلہ کر چکے ہیں کہ عمران خان کے آمد پر کمیٹی چوک سے اس کے ساتھ شریک ہوں گے، عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر