Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا منگل سے دوبارہ لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

Now Reading:

عمران خان کا منگل سے دوبارہ لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان
عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے منگل سے دوبارہ لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیرآباد میں جہاں مجھے گولیاں لگیں مارچ وہیں سے شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 10سے 15روزمیں راولپنڈی پہنچیں گے، شاہ محمود قریشی جی ٹی روڈ پر مارچ کو لیڈ کریں گے، روزانہ مارچ سےخطاب کروں گا، میں خود راولپنڈی آؤں گا، پورے ملک سے لوگ آئیں گے، راولپنڈی پہنچ کر مارچ کو میں خود لیڈ کروں گا۔

‘ایف آئی آر درج کرانا میرا حق ہے’

عمران خان نے کہا کہ میں اپنی پارٹی اور قوم سے 3 ایشوز پر بات کرنا چاہتا ہوں، 3 دن ہوگئے ہیں پنجاب میں ہماری حکومت ہے ایف آئی آر درج نہیں کراپائے، یہ میرا حق ہے، تفتیش ہوگی تو سب پتہ چلے گا،  یہ کیسے ہو سکتا ہے ہماری اپنی پولیس منع کررہی ہے۔

Advertisement

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایف آئی آر درج کرانا میرا حق ہے، میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کا سربراہ ہوں، میں سابق وزیر اعظم رہ چکا ہوں،  میں اپنی ایف آئی آر درج نہیں کراسکتا تو عام آدمی کا کیا ہوگا۔

‘ابھی ایف آئی آر بھی نہیں کٹی کہ سوشل میڈیا میں ٹوئٹس آنی شروع ہوگئی’

انکا کہنا ہے کہ ابھی ایف آئی آر بھی نہیں کٹی کہ سوشل میڈیا میں ٹوئٹس آنی شروع ہوگئی،  مجھ پر حملے کے بعد ایک کے بعد ایک جھوٹ بولا گیا، مجھ پر حملے کے بعد 6بجکر1 منٹ پر پہلی ٹوئٹ آتی ہے، وقارستی کی 6بجکر 2منٹ پر ٹوئٹ آئی، حامد میر 6بجکر 3منٹ،نجی چینل کی6 بجکر 4منٹ پر ٹوئٹ آئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پولیس اور حکومت ہماری اور گرفتار ملزم کا ویڈیو بنا کر لیک کیا جاتا ہے، آئی جی سے جب پوچھا کیسے ملزم کی ویڈیو لیک ہوئی تو کہتا ہے کہ یہ ہیک ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ایک ویڈیو نکلتی ہے جس میں کہا گیا مذہب کی توہین کرتا ہوں، وہ ویڈیو کہاں سے نکلتی ہے، کون نکالتا ہے تحقیقات ہونی چاہئیں۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے پتہ ہے انہوں نے سلمان تاثیر کی طرح مجھے قتل کرنا ہے، میرے خلاف مذہبی اشتعال انگیزی کی گئی، کسی نے ایکشن نہیں لیا۔

Advertisement

‘جن 3 کےنام لیے مجھے یقین ہے ان 3 لوگوں نےسب کچھ کیا ہے’

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جن 3 کے نام لیے انکے ہوتےہوئے شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں، 3 لوگ استعفیٰ دیں تاکہ شفاف تحقیقات ہوسکیں، جس پر الزام لگا اس کے ماتحت شفاف انکوائری کیسے ہوگی؟

انہوں نے کہا کہ تفتیش ہوگی تو پتہ چلے گا کہ اس سب میں کون ملوث ہے، مجھے یقین ہے ان 3 لوگوں نے سب کچھ کیا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ مریم صفدر، مریم اورنگزیب، جاوید لطیف سے پریس کانفرنسز کس نے کرائیں، پریس کانفرنس میں کہا گیا میں نے مذہبی توہین کی۔

‘چیف جسٹس اعظم سواتی کی ویڈیو کا نوٹس لیں’

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اعظم سواتی کو برہنہ کر کے تشدد کیا گیا، سب سے زیادہ شرمناک اعظم سواتی کی اہلیہ کو ویڈیو بھیجنا ہے، اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی نہیں، کوئٹہ میں بنائی گئی۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس اعظم سواتی کی ویڈیو کا نوٹس لیں، اعظم سواتی ویڈیو کے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

انکا کہنا ہے کہ اعظم سواتی نے فون کر کے کہا وہ سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیں گے، اعظم سواتی انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرینگے، پی ٹی آئی سینیٹرز، وکلاء اعظم سواتی کیساتھ کورٹ کے باہربیٹھیں گے۔

‘وزیراعظم کے جوڈیشل کمیشن کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں’

سابق وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم کے جوڈیشل کمیشن کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں، جوڈیشل کمیشن ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرے، ارشد شریف ملک چھوڑ نے اوردبئی سے نکلنے پر کیوں مجبور ہوا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ارشد شریف نے سب لوگوں کو بتایا ہوا ہے کہ ملک کیوں چھوڑا، ان کی والدہ، صحافیوں کو پتہ تھا ارشدشریف کو کس سے خطرہ ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بات کی جارہی ہے کہ اسطرح کے سائفر تو آتے رہتے ہیں، چیف جسٹس صاحب آپ کے پاس سائفر آیا ہوا ہے، چیف جسٹس صاحب تحقیقات کرائیں سازش تھی یا نہیں، پوری قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر