Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں موسم سرما کی آمد، راتیں خنک ہونا شروع

Now Reading:

کراچی میں موسم سرما کی آمد، راتیں خنک ہونا شروع

’ شہرِقائد کی سردی میں اضافہ 24 نومبر سے متوقع ہے‘  محکمہ موسمیات

 تفصیلات کے مطابق  آج بھی شہر کراچی میں صبح کے اوقعات  دھند کا راج  رہا  تاہم راتیں خنک ہونا شروع ہوگئیں ہیں۔

 محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں موسم سرما کی آمد چند روز میں متوقع ہے ، کراچی کی راتیں خنک ہونا شروع ہوگئی ہیں تاہم مطلع آج صاف رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 آج شہر کے میدانی و مضافاتی علاقوں میں دھند  کے باعث  حد نگاہ متاثر رہی جبکہ شہرمیں 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب کی سمت سے  چلنے والی ہواؤں میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

 رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا اور یہاں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے۔

Advertisement

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات

 محکمہ موسمیات کی رپورٹ  کے مطابق  پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی اور پنجاب کے میدانی اضلا ع کے علاوہ فیصل آباد، لاہور،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ،اوکاڑہ، میاں چنوں،بہاولپورملتان ، سکھر اور گردو نواح میں دھند پڑنے کی امکان  ظاہر کیا گیا ہے۔

صوبہ سندھ ، صوبہ پنجاب کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں  موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں موسم سرد رہےگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کاموسم

 محکمہ موسمیات نے بتایا  کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں گزشتہ روز  موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہا محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے اعداوشمار کے مطابق آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 8، استور اور کالام میں منفی 5 ، زیارت اور اسکردو میں منفی 4، بگروٹ اورہنزہ میں منفی 3، گو پس اور قلات میں منفی 2 جبکہ بارہ مولہ اور گلگت میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر