Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قطر فیفا ورلڈ کپ2022، عمران خان کا ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

Now Reading:

قطر فیفا ورلڈ کپ2022، عمران خان کا ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان نے قطر فیفا ورلڈ کپ2022 میں حصہ لینے والی ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے جاری کردہ پیغام میں عمران خان نے آج سے شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار کوئی مسلم ملک دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے۔

Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ورلڈکپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کیلئے نیک خواہشات ہیں۔

کھیل کا سب سے بڑا میلہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ آج سے قطر میں سجے گا

خیال رہے کہ کھیل کا سب سے بڑا میلہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ آج سے قطر میں سجے گا، یہ عرب سرزمین پر ہونے والا پہلا فٹ بال ورلڈکپ ہے۔

 فیفا ورلڈ کپ 2022 کا میلہ سجنے کو ہے، قطر میں شائقین نے ڈیرے جما لیے ہیں، فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے ٹیمیں بھی قطر پہنچ چکی ہیں، یہ پہلا ورلڈ کپ ہے جو عرب سرزمین پر اور موسم سرما میں ہو رہا ہے۔

ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں موسیقی کا تڑکا بھی لگے گا جبکہ آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا، تقریب کے بعد ایونٹ کا پہلا افتتاحی میچ میزبان ٹیم قطر اور ایکواڈور کی ٹیموں کے درمیان ہوگا، ورلڈ کپ میں کل 32 ٹیمیں ٹرافی کے لیے لڑیں گی، تمام ٹیموں کو چار چار کے 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Advertisement

گروپ اے میں قطر،ایکواڈور، سینیگال اور نیدر لینڈ شامل ہیں، گروپ بی میں انگلینڈ، ایران، امریکا اور ویلز موجود ہیں، ارجنٹائن، سعودی عرب، میکسیکو اور پولینڈ گروپ سی کا حصہ ہیں، گروپ ڈی فرانس، آسٹریلیا، ڈنمارک اور تیونس پر مشتمل ہے۔

گروپ ای میں سپین، کوستا ریکا، جرمنی اور جاپان کو شامل کیا گیا ہے، گروپ ایف میں بیلجیئم، کینیڈا، مراکش اور کروشیا موجود ہیں، گروپ جی برازیل، سربیا، سوئٹزر لینڈ اور کیمرون کی ٹیموں پر مشتمل ہے جبکہ پرتگال، گھانا، یوراگوئے اور جنوبی کوریا گروپ ایچ کا حصہ ہیں۔

12 دن جاری رہنے والے مقابلوں کے گروپ مرحلے میں روزانہ چار میچ کھیلے جائیں گے اور ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلے 20 نومبر سے 18 دسمبر کے درمیان کھیلے جائیں گے، میگا ایونٹ کے 64 میچز قطر کے 5 شہروں کے 8 سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے، فائنل 18 دسمبر کو ہوگا، فرانس کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

واضح رہے کہ قطر فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے چھو ٹا ملک ہے، ٹورنامنٹ کی کامیاب میزبانی کے لئے قطر اب تک 200 ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم خرچ کرچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر