Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شرجیل میمن کی ریڈ لائن پروجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت

Now Reading:

شرجیل میمن کی ریڈ لائن پروجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت
شرجیل میمن

عمران خان  جیل بھرو تحریک پر جلد یو ٹرن لیں گے ، شرجیل میمن

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹرانس کراچی کو ریڈ لائن پروجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و چیئرمین ٹرانس کراچی شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ٹرانس کراچی بورڈ آف ڈائریکٹرز  کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں بورڈ کے 21 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی جبکہ اجلاس میں بورڈ کی مختلف کمیٹیوں کی بھی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کو سی ای او واصف اجلال نے ریڈ لائن پروجیکٹ کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

Advertisement

 بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ملیر ہالٹ سے موسمیات تک لاٹ ون کنسٹرکشن زون انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے کنٹریکٹر کے حوالے کردیا ہے۔

 بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ ٹینک چوک سے چیک پوسٹ نمبر 6 تک 3 کلومیٹر اسٹارم واٹر ڈرین کا 60 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، ٹیپو سلطان سوسائٹی پر انڈر پاس کی تعمیر کے لیے کھدائی مکمل ہوچکی ہے۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ چیک پوسٹ نمبر 6 ، ریس کورس اور ٹیپو سلطان سوسائٹی پر بس اسٹیشن کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے، ملیر ہالٹ بس ڈپو پر بھی کام کا آغاز کردیا ہے جبکہ موسمیات ڈپو کی تعمیر کے لیے متبادل جگہ کے لیے محکمہ ریو نیو سے رابطہ میں ہیں۔

بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ یوٹیلٹی انسٹالیشن کی منتقلی سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، موسمیات سے نمائش چورنگی تک لاٹ ٹو پر کام تیزی سے جاری ہے ، این ای ڈی یونیورسٹی ، کرا چی یونیورسٹی اور شیخ زید اسٹیشنز کی بنیاد ڈال دی ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹرانس کراچی کو ریڈ لائن پروجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹرز کے مسائل حل کئے جائیں تاکہ کام کی رفتار تیز ہوسکے۔

شرجیل انعام میمن نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کے ساتھ یوٹیلیٹی کی منتقلی سے متعلق آئندہ ہفتہ اعلی سطحی اجلاس رکھا جائے۔

Advertisement

22 صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ کلومیٹر طویل بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیر سے ملیر ، ضلع شرقی کے شہریوں کو سٹی سینٹر تک پہنچنے میں آسا نی ہوگی، ایک دو روز میں بی آر ٹی ریڈ لائن پر جاری کام کا معائنہ کرنے کے لیے دورہ کروں گا۔

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی الطاف ساریو، جسٹس ریٹائرڈ محمد شائق عثمانی ، پروفیسر سروش حشمت لودھی ، سی ای او ٹرانس کراچی واصف اجلال ، سیکریٹری ٹرانس کراچی محمد اقبال لالانی اور دیگر نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر