Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلاب متاثرین میں 5 ارب روپے سے زائد تقسیم کر چکے ہیں، پرویز الٰہی

Now Reading:

سیلاب متاثرین میں 5 ارب روپے سے زائد تقسیم کر چکے ہیں، پرویز الٰہی
چوہدری پرویز الٰہی

پرویزالٰہی کی نظربندی کے خلاف درخواست 16اگست کوسماعت کےلیے مقرر

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین میں 5 ارب روپے سے زائد تقسیم ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پنجاب احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کی ساتویں لہر کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کا آغاز کر رہے ہیں جبکہ بیرون ملک خاص طور پر چین سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ بھی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب، امراض اور آفات کی پیشگی اطلاع کا سسٹم نصب کریں گے اور 3 مقامات پر آفات کی پیشگی نشاندہی کیلئے ارلی وارننگ سسٹم نصب کئے جا رہے ہیں جبکہ ارلی وارننگ سسٹم نصب ہونے سے سیلاب کے نقصانات اور تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے بروقت اقدامات ممکن ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، پنجاب نے اپنے وسائل اور ٹیلی تھون سے جمع شدہ عطیات کے ذریعے متاثرین کو امداد دی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ چودھری پرویز الٰہی کی ماحول دوست ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ سیلاب متاثرین میں 5 ارب روپے سے زائد تقسیم ہو چکے ہیں جبکہ 36 ہزار متاثرہ خاندانوں کو ادائیگی مکمل کی جا چکی ہے اور گھروں کی تعمیر کے لئے بھی سیلاب متاثرین کی مالی معاونت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل اور عمران خان کی ٹیلی تھون سے جمع ہونے والی رقم سے سیلاب متاثرین کی آباد کاری کی ہے جبکہ 55 ہزار ہزار سے زائد مکمل اور جزوی طور پر تباہ شدہ گھروں کی تعمیر بھی جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ پنجاب میں سیلاب کے بعد سب سے پہلے راجن پور پہنچے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے سندھ کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے ہیں اور مری اور دیگر مقامات پر سیاحوں کی سہولت کیلئے بارش اور برفباری کے دوران خصوصی انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ سرمایہ کاروں کی انوسٹمنٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، چودھری پرویز الٰہی

اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا کہ پنجاب کا سیلاب میں ریسکیو اور ریلیف پلان قابل تحسین ہے، ریسکیو 1122 کے ادارے نے سیلاب کے دوران قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔

Advertisement

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قدرتی آفات سے 40،30 دن پہلے پیشین گوئی ممکن ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلی مستقل صورت اختیار کر رہی ہے، ہمیں خود کو تیار رکھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھٰیں؛ معاشرے کی ترقی کے لئے معاشی و سماجی انصاف ضروری ہے، چودھری پرویز الٰہی

ملاقات میں پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) اسداللہ، قائم مقام سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نوید شیرازی، ڈی جی ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر