Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمبلیوں کی تحلیل، عمران خان کی ڈویژنل سطح پر مشاورتی ملاقاتوں کا شیڈول تبدیل

Now Reading:

اسمبلیوں کی تحلیل، عمران خان کی ڈویژنل سطح پر مشاورتی ملاقاتوں کا شیڈول تبدیل

عمران خان

اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ڈویژنل سطح پر مشاورتی ملاقاتوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی ڈویژنل سطح پر مشاورتی ملاقاتوں کا آغاز اتوار کی بجائے پیر سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 پنجاب کے تمام ڈویژنل کے ارکان اسمبلی کو رات کو شیڈول سے آگاہ کردیا جائے گا اور پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ کو آج ڈویژنل ملاقاتوں کا شیڈول دے دیا جائے گا۔

 عمران خان ہر ڈویژن کے ارکان پنجاب اسمبلی سے اسمبلی تحلیل پر مشاورت کریں گے۔

دوسری جانب عمران خان زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں، عمران خان سے انفرادی ملاقاتیں آج بھی جاری رہیں گی جبکہ ان کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کرلئے گئے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ  دو روز قبل لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں ارکان نے اسمبلی تحلیل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ عمران خان نے اجلاس کے بعد فیصلہ کیا تھا کہ وہ اتوار سے ڈویژن کی سطح پر اسمبلیوں کی تحلیل پر ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں ارکان کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ آپ کھل کر رائے دیں، میرا فیصلہ سمجھ کرجھجھک کا شکار نہ ہوں۔ اس موقع پر ارکان نے اسمبلی کی فوری تحلیل کے حوالے سے اپنے تحفظات ظاہر کیے۔

عمران خان کا رواں ماہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان

گزشتہ روز سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ پنجاب اورخیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کریں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرویزالہٰی نے مجھے اسمبلی توڑنے کا اخیتاردیا ہے۔ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اب تیاری کرنی چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکمرانوں کے حربوں سے ملک کا نقصان ہورہا ہے۔ 66 فیصد نشستیں خالی ہوں توملک کوعام انتخابات کی طرف جانا پڑے گا، ہم نے فیصلہ کرلیا ہے پنجاب، خیبرپختونخوااسمبلی تحلیل کرناہے۔ الیکشن میں تاخیر ہوتی ہے تو اس میں بھی پی ٹی آئی کو فائدہ ہوگا۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم رہنما لوگوں میں جا نہیں سکتے، چورچور کےنعرے لگتے ہیں۔ انتخابات جب بھی ہوں پی ٹی آئی کو ہی جیتنا ہے۔ 2اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کا مقصد ملک کے 66 فیصد حصے میں الیکشن ہونا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے کل کے بیان سے پی ڈی ایم کو غلط فہمی ہوئی۔ ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر