Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ سیاسی بحران میں بطور پارٹی سربراہ آپ اپنا کردار ادا کریں؛ آصف زرداری کا چودھری شجاعت کو مشورہ

Now Reading:

موجودہ سیاسی بحران میں بطور پارٹی سربراہ آپ اپنا کردار ادا کریں؛ آصف زرداری کا چودھری شجاعت کو مشورہ
آصف زرداری اور چودھری شجاعت

آصف زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات

سابق صدر آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین کو مشورہ دیا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران میں بطور (ق) لیگ کے سربراہ آپ اپنا کردار ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے فوری بعد پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر خصوصی ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب حکومت کو تحلیل ہونے سے بچانے کے حوالے سے معاملات پر غور کیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ شہباز، زرداری ملاقات؛ پرویز الٰہی سے براہ راست رابطہ نہ کرنے پر اتفاق

آصف علی زرداری پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے درمیانی راستہ نکالنے کا منصوبہ لیکر چودھری شجاعت کے پاس پہنچ گئے۔

Advertisement

میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہیں ہونے دوں گا

اس موقع پر چودھری شجاعت کو آصف علی زرداری نے اہم مشورے دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل نہیں کر سکتے اگر آپ انھیں ہدایات جاری کر دیں، میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہیں ہونے دوں گا۔

آصف زرداری نے ان سے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں موجود (ق) لیگ کے ارکان کو اسمبلی تحلیل کرنے سے روکنے کی ہدایت جاری کریں۔

مزید پڑھیں؛ وزیر اعظم شہباز شریف کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

خاندان میں مشورہ کر کے آپ کو آگاہ کروں گا

آصف زرداری کی پیشکش پر چودھری شجاعت حسین نے پرویز الٰہی سے بات کرنے کے لیے وقت مانگ لیا اور کہا کہ خاندان میں مشورہ کر کے آپ کو آگاہ کروں گا۔

Advertisement

ملاقات میں طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں سگریٹ نوشی کی شرح میں نمایاں کمی، سروے رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر