Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالتی وزیراعلیٰ سے جلد ہی پاکستان کی جان چھوٹ جائے گی، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

عدالتی وزیراعلیٰ سے جلد ہی پاکستان کی جان چھوٹ جائے گی، عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلد ہی عدالتی وزیراعلیٰ سے پاکستان کی جان چھوٹ جائیگی۔

رہنما مسلم لیگ ن، عظمیٰ بخاری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس نمبر پورے نہیں ہیں آپ کو نمبر دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ نہیں لیں، آخر گیارہ تاریخ تو آنی ہے وہ کیلنڈر سے گیارہ تاریخ نوچ کر پھینک تو نہیں سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی عدالت کے حکم پر ڈنڈے کے زور پر اگر وہ اعتماد کا ووٹ لیں گے پھر بھی لوگ پورے نہیں ہیں اور مونس الٰہی اپنے ابا جی کو بچانے اور بندے پورے کرنے کے  بجائے  کسی اور جگہ پر بیٹھے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ سوال ہے پیدا نہیں ہوتا کہ پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لے سکیں گے، دیکھتے جائیں فلم ابھی باقی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی اپنی عددی تعداد ثابت کریں گے تاہم اعتماد کا ووٹ ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے۔

اس حوالے سے قانونی ماہرین نے عمران خان کو اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلے کو عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا ہے ۔

پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم:

 

پنجاب میں اپوزیشن اتحاد کی کل تعداد 178 ہے  جس میں ن لیگ کے ارکان کی تعداد 167 جبکہ پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 7 ہے ۔

Advertisement

اسکے علاوہ پنجاب میں اپوزیشن اتحاد کو 4 آزاد ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ایوان میں 180 ارکان ہیں اور انہیں ق لیگ کے 10 ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے جس کے بعد حکومت کی حکومتی اتحاد کو 190 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

خیال رہے کہ وزیرعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے 186 ارکان کے ووٹ درکار ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ماواں ٹھنڈیاں چھاواں‘‘ مریم نواز کا ماؤں کی عظمت کو سلام
ناران روڈ گھنول کے مقام سے سلائیڈنگ کے باعث بند
دھرتی ماں کا ایک اور بیٹا مٹی کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا
آزاد کشمیر میں احتجاج اور پرتشدد مظاہرے، رینجرز طلب
مشکل وقت سے نکلنے کیلئے نجی شعبے کو آگے نکلنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعودی حکومت کیساتھ تجارتی معاہدے کامیابی سے تکمیل تک پہنچیں گے، گورنر سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر