سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کو دہشتگردی سے زیادہ اس حکومت نے نقصان پہنچایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے متعلق بات کی ہے۔
10فروری تک IMFسےامداد کی شرائط طے ہونگی۔قوم پیٹ پرپتھرباندھ لےگی قومی خودمختاری پرسودا نہیں کرےگی۔ادارےاوراثاثےجان سےزیادہ عزیز ہیں۔IMFکےذبح خانوں میں ڈالنےکی شرائط بتائی جائیں۔معاشی سیاسی دہشت گرداورقبضہ گروپ لوگوں کی بوٹیاں نوچ رہےہیں90دن میں الیکشن نہ ہوئےتو سڑکوں پرفیصلہ ہوگا
Advertisement— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 28, 2023
انہوں نے کہا ہے کہ انکا مسئلہ غریب کو ریلیف نہیں تکلیف دینا ہے اور اپنے کیس ختم کرانا ہے، اس ملک کودہشت گردی سے زیادہ اس حکومت نے نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشی اور سیاسی دہشت گرد اور قبضہ گروپ لوگوں کی بوٹیاں نوچ رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی کرنسی رل گئی، ڈالر 270 کا ہوگیا ہے اور 10 فروری تک آئی ایم ایف سے امداد کی شرائط بھی طے ہونگی جس کے بعد پیٹرول کی قیمتیں بھی بڑھیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ادارےاوراثاثےجان سےزیادہ عزیز ہیں، قوم پیٹ پر پتھر باندھ لے گی لیکن قومی خودمختاری پر سودا نہیں کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ 90دن میں الیکشن نہ ہوئےتو سڑکوں پر فیصلہ ہوگا اور لال حویلی پر قبضے کا خواب دیکھنے والے ذلیل اورر سوا ہونگے اور ہم انکا مقابلہ کریں گے، فتح حق کی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News