Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپوزیشن کے ہر غیرآئینی ہتھکنڈے کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپوزیشن کے ہر غیرآئینی ہتھکنڈے کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ
وزیراعلیٰ پنجاب

اپوزیشن کے ہر غیرآئینی اقدام کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں، پرویزالہیٰ

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے اپوزیشن کے ہر غیر آئینی ہتھکنڈے کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

اپوزیشن کے پاس نمبرز ہی پورے نہیں ہے

اجلاس میں پرویز الہیٰ نے اپوزیشن کے ہر غیر آئینی ہتھکنڈے کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن اقتدار کے خواب دیکھ رہی ہے، خوابوں میں گم اپوزیشن کے پاس نمبرز ہی پورے نہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کو پہلے بھی مار پڑی اور آئندہ بھی انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈا کرنے والی فیکٹری ن لیگ کے گھر لگی ہوئی ہے، پروپیگنڈا کرنے والے جان لیں، ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح ناکام رہیں گے۔

Advertisement

مزید پڑھیں؛ اعتماد کا ووٹ، تحریک انصاف کی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ن لیگ کے دعوے صرف ہوائی قلعے ہیں، وفاقی حکومت کی بدترین کارکردگی پر پورا ملک سراپا احتجاج ہے، وفاقی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی سزا 22 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان، صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ اور میاں محمودالرشید نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف عدم اعتماد کا معاملہ، اسمبلی میں نمبر گیم سامنے آگئی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کیخلاف عدم اعتماد کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم سامنے آگئی، پرویز الہیٰ کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے میں چیلنج کا سامنا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کو اعتماد کے لئے 186 ارکان کے ووٹ درکار اور پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں تحریک انصاف کے 181 ارکان ہیں جن میں ایک آزاد ارکان بھی شامل ہے جبکہ پی ٹی آئی ایم پی اے مومنہ وحید ناراض ہیں البتہ اب دیکھنا یہ ہے وہ ووٹ ڈالتی ہیں یہاں نہیں  جبکہ تحریک انصاف کو مسلم لیگ (ق) کے 10 ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے، اس طرح پنجاب میں حکومتی اتحاد کو 190 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں اپوزیشن اتحاد کو بھی 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے167، پیپلز پارٹی کے7 ارکان شامل ہیں جبکہ اپوزیشن اتحاد میں آزاد ارکان 4 اور راہ حق پارٹی کا ایک رکن بھی شامل ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر