Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمبلی 5سال مکمل کرے گی اپنی باری کا انتظار کریں، امین الحق

Now Reading:

اسمبلی 5سال مکمل کرے گی اپنی باری کا انتظار کریں، امین الحق
امین الحق

اسمبلی 5سال مکمل کرے گی اپنی باری کا انتظار کریں، امین الحق

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کسی صورت ریڈلائن کراس نہ کریں، اسمبلی 5 سال مکمل کرے گی اپنی باری کا انتظارکریں

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے انٹرنیٹ گورننس سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی میں آئی ٹی انڈسٹری کا اہم کردار ہے۔

آئی ٹی کے وزیر نے کہا کہ ملک کے دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کی کوریج کو یقینی بنانے کے لیے مختلف منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری پہلی ترجیح ملک میں فور جی ٹیکنالوجی کا دائرہ کار وسیع کرنا ہے، امین الحق

وزیر نے کہا کہ حکومت “انٹرنیٹ سب کے لیے” پروجیکٹ کے تحت تمام شہریوں کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

Advertisement

جدید ترین تکنیکی ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر برائے آئی ٹی نے کہا کہ ہم نے کورونا کے مشکل وقت میں آئی ٹی کے ثمرات کا تجربہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں نئی ​​تکنیکی ترقی سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب ملک کی سیاسی صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاسی بے چینی بڑھ رہی ہے  اورسیاسی بے چینی معاشی بد حالی کی طرف لے کر جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت کے طور پر ہماری خواہش ہے کہ ملک میں استحکام ہو  اور ملک میں ہر صورت میں جمہوریت قائم و دائم رہنی چاہیے جس کے لئے ضروری ہے کہ لاء اینڈ آرڈر پر گہری نظر رکھی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے اکتوبر 2023 میں عام انتخابات ہونگے  کیونکہ مارچ میں مردم شماری مکمل ہوگی 4 مہینے حلقہ بندیوں پر لگیں گے اور اسمبلی 5 سال مکمل کرے گی اس لئے عمران خان سے درخواست ہے کسی صورت میں ریڈ لائن کراس نہ کریں  اور اپنی باری کا انتظار کریں۔

امین الحق نے کہا کہ انتخابات میں عوام جس کیساتھ ہوگی وہی کامیاب ہوگا اور عوام جسے منتخب کریں اسے اقتدار دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومتی وفد پاک افغان بارڈر چمن پہنچ گیا
پشاور میں سڑک کے درمیان بارودی مواد کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ
سپریم کورٹ نے تسلیم کیا ذوالفقار بھٹو سے ناانصافی ہوئی، بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی آزادکشمیرکی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصر کے محمد زکریا سولہویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2024 کے فاتح قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر