Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، آئی جی سندھ

Now Reading:

عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، آئی جی سندھ

عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے بھر میں فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحیٰ کا  اجلاس ہوا۔

اجلاس میں آئی جی سندھ نے ہدایات دیں سندھ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹس اور دیگر امور سے منسلک چائینیز باشندگان/غیر ملکیوں کے سیکیورٹی امور و اقدامات کو آڈٹ کیا جائے بصورت دیگر تمام تر ذمہ داری سپروائزری افسران پر عائد کی جائیگی۔

  انہوں نے کہا کہ پولیس لائنز اور ان میں موجود مساجد کی سیکیورٹی مزید سخت کرنیکے ساتھ ساتھ، اہم سرکاری دفاتر، عمارتیں، ٹریننگ سنٹرز،ا سٹیبلشمنٹ ودیگر کی سیکیورٹی پر بھی خصوصی فوکس رکھا جائے اور سیکیورٹی کے مجموعی امور کو تین حصاروں میں ترتیب دیا جائے اس اقدام کو فی الفور نافذ العمل بنایا جائے۔

آئی جی سندھ نے سیکیورٹی کے مجموعی امور و اقدامات کو ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا خیال رکھنا اور مکمل تحفظ دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کے پی او واقعہ انتہائی لرزہ خیز تھا جسکی تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور جہنم واصل ہونیوالے دہشت گردوں کے سہولتکار بھی جلد کیفرکردار کو پہنچیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک اس وقت سیکیورٹی چیلنجز سرفہرست ہیں لٰہذا پولیس افسران و اہلکار کے پی او واقعہ کو سنجیدگی سے لیں اور سیکیورٹی احکامات پر عمل درآمد پر فوکس رکھیں۔

آئی جی سندھ نے وقوعے کی تفتیش کے لیئے ہائی پاورڈ کمیٹی تشکیل دینے کے علاوہ ریوارڈ کمیٹی بھی ایڈیشنل آئی جی۔ سی ٹی ڈی کی سربراہی میں تشکیل دی ہے۔

 کمیٹی کے دیگر ممبران میں شامل ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ، اے آئی جیز ویلفیئر اور اسٹیبلشمنٹ کے پی او حملے کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران اور جوانوں کے لیئے انعامات اور اسناد کی فہرست تیار کرینگے۔

آئی جی سندھ نے دہشت گردانہ حملے پر بروقت اور نتیجہ خیز ریسپانس دینے پر ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ڈی ایس پی سمیت دیگر افسران اور جوانوں کو شاباش دی اور انکے اس اقدام کو لائق ستائش و تعریف قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نڈر اور بہادر افسران و اہلکاروں کے بہتر ریسپانس سے بہت سی زندگیاں محفوظ رہیں۔

Advertisement

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ شہیدوں کے ورثاء کا خیال رکھا جائے جبکہ تمام زخمیوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں سندھ کی تمام رینج کے سینئر موسٹ اور سینئر پولیس افسران نے براہ راست/ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر