Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں کورونا کے 19 نئے کیسز رپورٹ، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

Now Reading:

ملک بھر میں کورونا کے 19 نئے کیسز رپورٹ، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 19 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں تاہم کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار797 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں کورونا کے 19 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں اور کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.50 فیصد ہے۔ جبکہ کرونا سے متاثر 11 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں؟

 ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کسی کے ساتھ بھی قریبی رابطے سے گریز کریں اور جب آپ متاثرہ افراد کے رابطے میں ہوں یا مندرجہ ذیل میں سے کوئی علامات  کے زیرِاثر ہوں جس میں کھانسی،بخار،سانس لینے میں دشواری محسوس ہو تو کپڑے کا ماسک پہنیں، اپنے ہاتھوں کو صاف کرنا یقینی بنائیں،اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے 40 سیکنڈ تک دھوئیں،یا الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزرکا استعمال کریں،مصافحہ اور معانقہ کرنے سے گریز کریں اوراپنے ہاتھوں کو دھونے سے پہلے اپنی آنکھوں، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کریں۔

Advertisement

 کھانسی کے آداب کا خیال رکھیں

ٹشوز کے ساتھ اور فوری طور پر انھیں پھینک کریا اپنی کہنی میں کھانستے ہوئے اور اس کے بعد اپنے ہاتھوں کو دھو کرکم سے کم 2 میٹر کا محفوظ فاصلہ رکھیں،اجتماعات سے گریز کریں،دوسروں کے ساتھ ذاتی اشیا کا اشتراک نہ کریں،احتیاط کے ساتھ واپس لوٹنے کے لیے،گھر سے باہر نکلتے وقت کپڑے کا ماسک پہننے کی پابندی کریں۔

گھر سے باہر نکلتے وقت کیا کرنا چاہیے؟

ضرورت کے بغیر گھر سے نہ نکلیں،ایک اضافی کپڑے کا ماسک ساتھ رکھیں،الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر لازمی ساتھ رکھیں۔

 کورونا سے متاثرہ لوگوں کےدرمیان ہوں تو کیا کرنا چاہیے؟

ماہرینِ صحت کے مطابق  گھر میں رہیں،علامات ظاہر کرنے والے کسی بھی شخص کے رابطے سے گریز کریں،

Advertisement

گھر کی صفائی کا دیھان رکیں اورہوا کے گزر کو گھروں میں یقینی بنائیں،عام طور پر چھوئی جانے والی سطحوں کوجراثیم کش کریں،اپنی ضروری گروسری اور ادویات کو آرڈر کرنے کے لیے اپلیکیشنز کا استعمال کریں،مصافحہ کرنے سے گریز کریں اور دور سے ہی دوسروں کو سلام کریں۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر