شہر قائد میں غیر قانونی اسلحے کی آن لائن خریدو فروخت کا نیٹورک کے پی سے آپریٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کراچی میں سہولت کاروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں جس دوران چار افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔
کراچی: غیر قانونی اسلحہ کی آن لائن فروخت
سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 سہولت کار گرفتار، ذرائعAdvertisement
براہ راست دیکھیں: https://t.co/7PN6qbA9Hd#BOLNews #Karach pic.twitter.com/b0eCePS29T— BOL Network (@BOLNETWORK) March 6, 2023
ذرائع نے بتایا ہے کہ سی ٹی ڈی نے اسلحہ کی ترسیل میں نے گروپس کے متعلق اہم معلومات جمع کرلیں ہیں جس کے مطابق اسمگلرز اسٹریٹ کرمنلز اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو آن لائن اسلحہ فراہم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں غیر قانونی اسلحے اور جعلی لائسنس کی خرید و فروخت کا انکشاف
ذرائع کا کہنا تھا کہ دلنواز ، عبد انصیر ، اور نوید سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسلحہ فروخت کرتے ہیں جس میں فضل جان نامی اسمگلر اس گروپ کا اہم کردار ہے۔
ذرائع کے مطابق نیٹ ورک کو قبائلی علاقوں اور کے پی کے سے آپریٹ کیا جارہا ہے تاہم سی ٹی ڈی نے خیبر پختنخوا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسکے علاوہملزمان کو گرفتار کرنے کے لییے ٹیمیں دوسرے صوبوں میں بھیجی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News