Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 18مارچ کو پیش کرنے کا حکم

Now Reading:

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 18مارچ کو پیش کرنے کا حکم
عمران خان

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 18مارچ کو پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 18 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کردی ۔

 اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کرتے ہوئے 18 مارچ کو عمران خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم سنا دیا۔

سماعت کا احوال

Advertisement

اس سے قبل اسلام آباد کی سیشن عدالت میں  ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں توشہ خانہ کیس میں 2 درخواستیں دائر کردیں۔

عدالت میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کی شکایت کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی اور عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت کے سامنے اہم نکتہ اٹھا دیا اور عمران خان کے خلاف شکایت کنندہ کے دستخطوں میں فرق کے اہم ثبوت عدالت کے سامنے رکھ دیے۔

وکیل خواجہ حارث نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا آرڈر عدالت کے سامنے رکھ دیا اور عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کی مخالفت کردی۔

عمران خان کے وکیل کے دلائل

Advertisement

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک استدعا کرنا چاہتا ہوں، عمران خان آج پیش نہیں ہو سکتے، ایسا نہیں ہے کہ عمران خان جان بوجھ کر پیش نہیں ہورہے۔ ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں پیٹیشنز دائر کر رکھی ہیں، عمران خان کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں، عمران خان پر حملہ ہوا، وہ زخمی ہوئے۔

خواجہ حارث نے کہا کہ درخواست کے وارنٹ جاری کرنے سے پہلے کیس کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کیا جائے، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہو سکتے۔

وکیل عمران خان نے اپنے موقف میں کہا کہ شکایت بھیجنے کی مجاز اتھارٹی نے شکایت بھیجی ہی نہیں، شکایت کنندہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نہیں ہے، بھیجی گئی شکایت کے آخری صفحے پر شکایت کنندہ کے دستخط موجود ہیں اور  اس سے اگلے صفحے پر حلف نامہ موجود ہے، دونوں دستخطوں میں فرق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس؛ سیشن عدالت کا عمران خان کو 13 مارچ کو پیش ہونے کا حکم

Advertisement

خواجہ حارث نے دلائل دیے کہ عمران خان کے خلاف شکایت 120 دن کے اندر بھیجی جا سکتی تھی۔ کرپٹ پریکٹس کے معاملے میں کرمنل پروسیڈنگ شروع کرنے کے لیے 120 دن کی مدت ہوتی ہے۔

وکیل عمران خان نے موقف اختیار کیا کہ میں نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا نہیں کی، عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے، قانون کے مطابق وارنٹ گرفتاری برقرار رہیں گے۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت عمران خان کو سیکیورٹی فراہم نہیں کررہے، نگران حکومت پنجاب نے عمران خان سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے، عمران خان کو سابق وزیراعظم کے طور پر جو سیکیورٹی ملنی چاہیے تھی وہ بھی نہیں دی گئی، عمران خان پر حملہ ہوچکا ہے، ابھی بھی ان کی جان کو خطرہ ہے۔

Advertisement

خواجہ حارث نے مزید کہا کہ ہم نے عمران خان کے تمام کیسز جوڈیشل کمپلیکس میں منتقل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے، عمران خان پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن مسئلہ سیکیورٹی کا ہے، میرا فرض تھا عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق عدالت کو آگاہ کرنا تھا، فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، عدالت فیصلہ کرے کہ پہلے کیس کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ کرنا ہے یا وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہ ہونے کے بعد کی قانونی کارروائی کرنی ہے۔

جج نے خواجہ حارث سے سوال کیا کہ آپ قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل دیں گے؟ جس پر خواجہ حارث نے جواب دیا کہ جی میں نے ابھی ابتدائی دلائل دیے ہیں۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل

دوسری جانب الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو آج پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

سعد حسن ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل یا منسوخ نہ کیے جائیں، وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرایا جائے اور وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہ کرانے والوں کو شوکاز نوٹس کیا جائے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے کیس کی سماعت مختصر وقت کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت پر کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل دوں گا۔

عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کچے کے ڈاکوؤں سے لڑنے کیلئے سندھ حکومت ہتھیار خریدے گی، شرجیل میمن
مولانا فضل الرحمان جلد ہمارے الائنس کا حصہ بن جائیں گے، بیرسٹر گوہر علی
گندم درآمد اسکینڈل، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا
ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں بھی آج یوم سوگ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے تاجک وزیر خارجہ کی ملاقات
جہلم پولیس کی اہم کارروائی، بین الصوبائی گینگ کے 3 ملزمان گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر