Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشتگردی کی موجودہ لہر کو جلد سے جلد قابو اور ختم کیا جائے گا، وزیر داخلہ

Now Reading:

دہشتگردی کی موجودہ لہر کو جلد سے جلد قابو اور ختم کیا جائے گا، وزیر داخلہ
وزیر داخلہ

دہشتگردی کی موجودہ لہر کو جلد سے جلد قابو اور ختم کیا جائے گا، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی موجودہ لہر کو جلد سے جلد قابو اور ختم کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے جوان دہشتگردی کے خلاف اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے صوبوں سے جو جو وعدہ کیا گیا اسے پورا کیا جارہا ہے  جس کے تحت صوبائی حکومتوں کے تمام وسائل برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج بولان میں افسوس ناک واقعہ ہوا جس میں 9 افراد افراد جاں بحق 13 زخمی ہوئے لیکن واقعے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم خودکش بمبار موٹر سائیکل سوار کچھی پل پر پہنچا جو  تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

Advertisement

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا ناسور ختم کرنے سے پیچھے نہیں ہٹا جائے گا اور دہشتگردی کی موجودہ لہر کو جلد سے جلد قابواور ختم کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے انتہائی سینئررہنما ہیں، ان کی رائے پر اجلاس ہونے جارہا ہے کیونکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے موجودہ حالات کے پیش نظر ان کی رائے اہم ہے اور کابینہ بھی الیکشن سے متعلق موقف پیش کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے متعلق فیصلہ تو الیکشن کمیشن نے کرنا ہے لیکن موجودہ حالات میں بھی الیکشن کمپین کرنا تو کم از کم ممکن نہیں تاہم الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ الیکشن مہم کے دوران جلسے جلوسوں پر پابندی لگائے اور اگر کوئی امیدوارپابندی نہ کرے تو انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

عمران خان کی گرفتاری:

وزیر داخلہ نے عمران خان کی گرفتاری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جو ٹیم کل لاہوروارنٹ لے کرگئی تھی،اس پر پی ٹی آئی والوں نے بڑا ڈرامہ کیا، پہلے سنا وہ دیوار پھلانگ کر کہیں ہمسائے کے گھر چلے گئے اور بعد میں وہ کھڑے ہوگئے اور لمبی چوڑی تقریر بھی جھاڑ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس تو انہیں آگاہ کرنے گئی تھی، انہوں نے آگے سے ڈرامے شروع کردیئے جو رات گئے تک جاری رہے لیکن جس دن اُسے گرفتار کرنا ہوا اور عدالت پیش کرنا ہوا، زیادہ دور نہیں ہے، پیش کر دیا جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عدالت میں جواب دینا پڑے گا اسے عدالت پیش ہونا ہوگا اور ان کو چاہیے اپنے الزامات کا جواب دیں جس کے بعد عدالت بری کرتی ہے ہم تسلیم کریں گے، عدالت سزا دیتی ہے تو بھگتے۔

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی باری آئی ہے تو سامنے آئے، عدالت کو فیس کرے، جو فیصلے آئے اُسے قبول کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والی تاریخوں میں عمران خان کو پیش ہونا پڑے گا، ورنہ اِسے پیش کر دیا جائے گا۔

ڈالر اور معیشت:

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں پوری کوشش کے باوجود افغان بارڈر سے ڈالر کی اسمگلنگ نہیں روک سکے اسی لیے وہاں پر اور پاکستان میں ڈالر کے ریٹ میں اتنا بڑا فرق ہے، اس میں اسحاق ڈار کی کارکردگی کا قصور نہیں ہے، کچھ چیزیں اتنی واضح ہیں، کون انہیں تبدیل کر سکتا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے خزانے کو 50 ارب کا ٹیکہ لگایا۔

عمران خان کی پیشی، ہنگامہ آرائی، صحافیوں پر تشدد:

Advertisement

عمران خان کی پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی اور صحافیوں پر تشدد کے معاملے پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ واقعے پر انکوائری کا حکم دیا ہے اور مجھے بتایا گیا صحافی عدالت میں چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر حملے کی انکوائری کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے اعلان کیا کہ صحافیوں کی درخواست میں میرا نام بھی ہوگا مقدمہ درج ہوگا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ملتان، این اے 148میں ضمنی الیکشن، پولنگ کا عمل ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر