Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مجھے راستے سے ہٹانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے، عمران خان

Now Reading:

مجھے راستے سے ہٹانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے، عمران خان
عمران خان

مجھے راستے سے ہٹانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے، عمران خان

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے  چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے راستے سے ہٹانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوام سے خطاب کے دوران اپنے قتل کی سازش کو بےنقاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہفتے کو عدالت میں پیش ہوا تو بشریٰ بی بی کو خدا حافظ کہہ کر گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہفتے کے دن پیشی کے لئے نکلا تو مجھے علم تھا کہ یا تو میں جیل میں جاؤنگا  یا تو مجھے قتل کردیا جائیگا لیکن چونکہ میں نے فیصلہ کیا تھا کہ یہ نہ کوئی کہے کہ عمران خان عدالت میں پیش ہونے سے ڈرتا ہے، اپنے وعدے کی تکمیل کے لئے میں وہاں گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس فاشسٹ حکومت نے میرے ساتھ جو کیا وہ پہلے کبھی نہیں ہوا، عدالت میں پیشی کے دوران رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، آنسو گیس کی شیلنگ ، پتھراؤ بھی کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر 40 منٹ تک کھڑا رہا جس دوران  جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس نے شیلنگ، پتھراؤ کیا اور عدالت کے باہر نامعلوم افراد بھی کھڑے تھے ۔

Advertisement

عمران خان نے بتایا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں ہمارے وکلاء پر بھی تشدد کیا گیا جس پر چیف جسٹس سے گزارش ہےکہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات پہلے کبھی نہیں دیکھے کہ عدالت پیشی کے بعد آنے پرمزید مقدمات درج ہوجاتے ہیں لیکن میں نے ایسا کیا کیا ہے کہ دہشتگردی کے مقدمات درج ہورہے ہیں۔

انہوں نے عوام کو بتایا کہ انہیں راستے سے ہٹانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے اور  قتل کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے لیکن مجھے موت کا کوئی خوف نہیں ہے اور نہ میں بیگز اٹھاکر ملک سے جانے والا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مینار پاکستان پر جلسہ کرنے نہیں دے رہے ہیں کیونکہ انکو پتا ہے کہ ریکارڈ لوگ آئیں گے اور ان کا مفاد مجھے مارنے میں ہیں، ہوش کریں یہ جو حرکتیں کررہے ہیں ملک کو تباہی کی طرف لیکر جارہے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ اگر قوم کا دیوالیہ نکلے گا توقومی سلامتی کو بھی خطرہ ہوگا، چیف جسٹس کو کہتا ہوں جوڈیشل کمپلیکس میں جو ہوا وہ مارنے کی سازش تھی اور اگر ایسا ہواتو کون ذمے دار ہوگا۔

اس موقع پر عمران خان نے درخواست کی کہ ان کی پیشی ویڈیو لنک کے ذریعے کروائی جائے ۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا کارکنان ملک میں انتشار نہیں الیکشن چاہتے ہیں، کراچی میں بھی یہی کیا گیا کہ نفرت پھیلائی گئیں جبھی وہ تباہ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سازش ہے تحریک انصاف اور فوج کو آمنے سامنے کردو جبکہ یہ فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے لیکن یہ پوری کوشش کررہے ہیں کہ فوج کو ہمارے خلاف ورغلائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جھوٹوں کی ملکہ کہتی ہیں ہم انتشار پھیلا رہے ہیں کیونکہ یہ چاہتے ہیں کسی طرح الیکشن سے بھاگیں اور جو الیکشن چاہے گا وہ کیوں انتشار پھیلائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں اور میں بار بار لوگوں کو کہتا ہوں کہ پُر امن رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر