Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رینجرز کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی؛ داعش کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

Now Reading:

رینجرز کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی؛ داعش کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
رینالہ خورد

رینجرز اور ایس آئی یو نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کر کے داعش کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز نے اپنے بیان میں کہا کہ گڈاپ ٹاؤن سے کالعدم تنظیم داعش کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار ہوئے ہیں، ملزم فرمان اللہ عرف احتشام عرف علی عرف رحمت اللہ اور داؤد عرف امیر صاحب کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ وایمو نیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم فرمان اللہ عرف احتشام عرف علی عرف رحمت اللہ داعش کا انتہائی سرگرم رکن ہے جو کہ کے پی کے باجوڑ اور کراچی کے اندر دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھا، ملزم کا سرغنہ ساتھی سکندر 2020 میں کراچی سے گرفتار ہوا جبکہ ملزم اس وقت افغانستان فرار ہو گیا تھا، وہ کچھ عرصہ قبل افغانستان سے کراچی آکر روپوش ہو گیا تھا، اس کے قریبی ساتھی باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف مقابلوں میں ہلاک ہو چکے ہیں، ملزم کے خلاف تھانہ پی آئی بی کالونی میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

سندھ رینجرز کے ترجمان نے کہا کہ ملزم داؤد عرف امیر صاحب کا تعلق تحریک طالبان باجوڑ سے ہے جس نے حال ہی میں تحریک طالبان چھوڑ کر داعش میں شمولیت اختیار کی، وہ اپنے ساتھی فرمان اللہ عرف احتشام عرف علی عرف رحمت اللہ کے ساتھ ملکر گروپ کو دوبارہ منظم کر رہا تھا۔

گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر