Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں ہر قسم کے اختلافات کو ختم کر کے مل کر ملک کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے، وزیر اعظم

Now Reading:

ہمیں ہر قسم کے اختلافات کو ختم کر کے مل کر ملک کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے، وزیر اعظم
وزیرِ اعظم

ہمیں ہر قسم کے اختلافات کو ختم کر کے مل کر ملک کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم انوار الحق نے کہا ہے کہ ہمیں ہر قسم کے اختلافات کو ختم کر کے مل کر ملک کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 75واں یوم وفات ہے، پوری قوم آج کے روز قائد اعظم کی برصغیر کے مسلمانوں  کے حقوق کے لیے انتھک جدوجہد، دوراندیشی اور قائدانہ صلایتوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے، قائد اعظم کی قیادت کے بغیر مسلمانوں کیلئے آزاد ریاست کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ قائد اعظم کی جدوجہد ناصرف ایک اکثریت کی اقلیتوں کے حقوق کو عددی برتری کی بنا پر سلب کرنے کے نظریے کے خلاف تھی بلکہ مسلمانوں کی ایک علیحدہ قوم کے طور پر معاشی، معاشرتی، سیاسی، تہذیبی پہچان اور ایک منفرد طرزِ زندگی کو بحال کرنے اور اس حوالے سے ان کو اقوامِ عالم میں ایک نمایاں مقام دلوانے کیلئے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی زندگی اصول پسندی، آئینی جدوجہد، سیاسی بصیرت، ایمان، اتحاد اور تنظیم کے زریں اصولوں کا عملی نمونہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ قائد کے پاکستان میں کسی کو لسانی، طبقاتی، مذہبی اور عددی بنیادوں پر فوقیت حاصل نہیں. پاکستان کا وفاقی آئین قائدِ اعظم کے 14 نکات کی صحیح معنوں میں نمائندگی کرتا ہے جس کے تحت ہر اکائی کی انفرادی خوبصورتی کو ماند کئے بغیر سب کو یکساں ترقی و خوشحالی کے مواقع حاصل ہیں۔

Advertisement

انوار الحق نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور ہمیں جتنا آج قائد کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہ تھی، بانی پاکستان قائدِ اعظم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا اس سے بہتر کوئی اور طریقہ نہیں کہ ہم قائد اعظم کے سنہری اصولوں پر عمل کرکے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں، ہمیں ہر قسم کے اختلافات کو ختم کر کے مل کر سرزمینِ پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آیۓ آج کے دن ہم قائد کی روح سے کئے گئے عہد کی تجدید کریں کہ ہم اتحاد، تنظیم اور یقین محکمہ کے ساتھ آگے بڑھیں گے، الله تعالیٰ بابائے قوم کے درجات بلند کرے اور ہمیں انکے بتاے ہوئے زریں اصولوں پر عمل کرنے کی توفیق دے، آمین۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز پارٹی آزادکشمیرکی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصر کے محمد زکریا سولہویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2024 کے فاتح قرار
آزاد کشمیر سے رینجرز واپس طلب
آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال، بڑا استعفیٰ آگیا
شادی سے انکار پر والدین نے 17 سالہ بیٹی کو زندہ جلادیا
عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کو برانڈ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر