Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

“جسکو پاکستان آنا ہے ویزا لیکر آئے، غیرقانونی مقیم افراد پر سمجھوتا نہیں کرینگے”

Now Reading:

“جسکو پاکستان آنا ہے ویزا لیکر آئے، غیرقانونی مقیم افراد پر سمجھوتا نہیں کرینگے”
سرفراز بگٹی

“جسکو پاکستان آنا ہے ویزا لیکر آئے، غیرقانونی مقیم افراد پر سمجھوتا نہیں کرینگے”

اسلام آباد: نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جس کو پاکستان آنا ہے وہ ویزا لے کر آئے، غیر قانونی مقیم افراد پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔

نگران وفاقی وزیر سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی غیر ملکی شہریوں کا پلان ختمی شکل اختیار کرچکا ہے، اسلام آباد، صوبائی حکومتوں اور دیگرعلاقوں میں ہولڈنگ سینٹرز بنا دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کو پہلے سینٹرز میں رکھا جائے گا، ان کو جیلوں میں نہیں رکھا جائے گا، ان کے لیے عارضی کیمپ قائم کردیے گئے ہیں، ہرخاندان کو 50ہزار سے زائد رقم لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ غیرقانونی مقیم افراد کے پاس واپسی کے لیے 31اکتوبر تک کا وقت ہے، یکم نومبر کے بعد غیر قانونی مقیم غیرملکیوں پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔

نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ احتساب کا نظام موجود ہے، جن کے پاس دستاویزات نہیں پہلے مرحلے میں انہیں نکالا جائے گا، دنیا کے کسی بھی ملک میں بغیر دستاویزات کے جانا ممکن نہیں، کیسے ہوسکتا ہے کہ کوئی بھی بغیر دستاویز آئے اور کہیں بھی چلا جائے۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ غیرقانونی جائیداد کو بھی ضبط کیا جائے گا، غیرقانونی مقیم افراد کی معاونت کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، ملک میں کسی بھی غیر قانونی مقیم افراد کو نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی مقیم افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے، ریاست سے کوئی بھی چیز چھپی ہوئی نہیں ہوتی، کسی بھی قسم کی اسمگلنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی، رضاکارانہ طور پر جانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ کوئی پاکستان آکر سرمایہ کاری کرے خوش آمدید کہیں گے، جس نے پاکستان آنا ہے وہ ویزا لے کر آئے گا، ویزا لے کر آنے والے ہمارے مہمان ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین و دیگر غیر ملکیوں کو انخلاء کیلئے دی گئی مہلت ‏31 اکتوبر قریب آتی جا رہی ہے، اس میں صرف 5 دن باقی رہ گئے، جس کے باعث افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں تیزی آگئی ہے۔

معیشت کی بحالی کے پیش نظر حکومت پاکستان نے غیر قانونی افغان باشندوں کو 1 اکتوبر 2023 کو ملک چھوڑنے کا تحریری حکم جاری کیا اور غیر قانونی افغان باشندوں کو انخلاء کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی، اس فیصلے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندے بذریعہ طورخم بارڈر اور چمن بارڈر افغانستان روانہ ہورہے ہیں۔

25 اکتوبر 2023 کو کل 4239 افغان اپنے ملک روانہ ہوئے، جن میں 965 مرد، 852 خواتین اور 2422 بچے بذریعہ طور خم بارڈر افغانستان روانہ ہوئے، تاہم افغانستان روانگی کے لئے 112 گاڑیوں میں 230 خاندانوں کی اپنے ملک واپسی عمل میں لائی گئی۔

Advertisement

اب تک کل 72,219 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے، افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی حکومت اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر