Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

محسن نقوی کا ایک اور عوام دوست فیصلہ، میٹروبس اور سپیڈوبس کے کرائے میں 15 روپے اضافے کی سمری مسترد

Now Reading:

محسن نقوی کا ایک اور عوام دوست فیصلہ، میٹروبس اور سپیڈوبس کے کرائے میں 15 روپے اضافے کی سمری مسترد
محسن نقوی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میٹروبس اور سپیڈوبس سروس کے کرائے میں 15 روپے اضافے کی سمری مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اجلاس میں کرائے میں اضافے کی سمری پیش کی گئی تھی جس پر وزیر اعلیٰ نے ریونیو بڑھانے کیلئے منفرد انداز سے کام کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعلیٰ نے لاہور ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری دے دی، لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 27 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

اس موقع پر اسلام آباد و راولپنڈی پاکستان میٹروبس سروس کیلئے بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ، محسن نقوی نے راولپنڈی اور لاہور میں میٹروبس ٹریک کی تعمیر و مرمت کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ نے اس دوران الیکٹرک بس سروس کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں انسانی وسائل کی کمی کو پورا کرنے کی منظوری بھی دی۔

Advertisement

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے لاہور میں تعینات ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعاون کے فروغ اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ترکیہ کے قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو ری پبلک آف ترکیہ کے 100سالہ جشن کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی، وزیراعلی محسن نقوی نے ری پبلک آف ترکیہ کے 100سالہ جشن کی تقریبات میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔

ملاقات کے دوران دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات، مشاہدات اور مہارت سے مستفید ہونے پر اتفاق ہوا۔

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ ترکیہ اور پنجاب کے عوام کے لئے معاشی حوالے سے بہت سی اچھی خبریں منتظر ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ترک رہنماؤں سے منسوب لاہور اور مظفر گڑھ میں مختلف سڑکیں اور ہسپتال باہمی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Advertisement

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ ترکش بزنس مین پنجاب میں سرمایہ کاری کریں،تمام سہولتیں مہیا کریں گے جبکہ دہشت گردی مشترکہ مسئلہ ہے،خاتمے کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

ملاقات میں قونصل جنرل ترکیہ درمش باشتو نے وزیراعلی محسن نقوی کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے معاشی روابط کو مضبوط اور تجارت کومزید بڑھانا چاہتے ہیں، گڈ ٹریڈ ایگریمنٹ کر چکے ہیں،باہمی تجارت5بلین ڈالر تک لے جائیں گے۔

صوبائی وزراء عامر میر،اظفرعلی ناصر،انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹری پی اینڈ ڈی،کمشنرلاہور ڈویژن،ڈپٹی کمشنر اوردیگر  حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

 

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر