Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت اور اسرائیل کی دہشتگردی دنیا بھر میں پھیل رہی ہے، مشعال ملک

Now Reading:

بھارت اور اسرائیل کی دہشتگردی دنیا بھر میں پھیل رہی ہے، مشعال ملک
مشعال ملک

راولپنڈی: نگران وزیر اعظم کی مشیر برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی دہشت گردی دنیا بھر میں پھیل رہی ہے۔

مشعال ملک نے راولپنڈی چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 12 دن سے فلسطین پر قیامت ٹوٹی ہوئی ہے، ہر کوئی خون کے آنسو رو رہا ہے، روزانہ کے بنیاد پرستی بچے اسرائیلی فوج قتل کر رہی ہے، ہر 15 منٹ بعد ایک فلسطینی بچے کو شہید کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 12 روز سے فلسطینی کھانے پینے کی اشیاء، ادویات، پانی کی ترسیل سے محروم ہیں، وائٹ فاسفورس کا استعمال کرکے فلسطینی عوام کی پراپرٹی کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ دنیا اسرائیل پر معاشی اور دفاعی پابندی لگائے، اسرائیل اور بھارت جو کرتے ہیں وہ دنیا میں کبھی نہیں دیکھا، فلسطین اور کشمیر کھلی جیل ہیں، سب سے زیادہ جینوسائیڈ فلسطین میں ہو رہا ہے۔

نگران وزیر اعظم کی مشیر نے کہا کہ اسرائیلی افواج ہر جنگ میں فلسطینی بچوں کو قتل کرنے کے واقعات بڑھا رہی ہے، فلسطین میں 5 سے 6 ہزار لوگ شہید کیے جا چکے ہیں۔

Advertisement

مشعال ملک نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کے دنیا پر بڑے اثرات آنے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی اثرات آئیں گے، اسرائیل نے ایک نئی مثال قائم کی کہ وہ جو مرضی کریں دنیا انھیں کچھ نہیں کہہ سکتی اور نہ روک سکتی ہے۔ دنیا سے کوئی مضبوط و توانا آواز نہیں آ رہی جو اسرائیل کو روک سکے، دنیا میں کوئی بھی نہیں جو اسرائیل کو جنگی جرائم سے روک سکے؟

انہوں نے کہا کہ غذا کے اطراف کی سرحدوں کو کھولا جائے اور عالمی مبصرین کو وہاں تک جانے کی اجازت دی جائے، پاکستانی عوام فلسطینیوں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے۔ نیتن یاہو، مودی کا نیکسس ایکسپوز ہو رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو کہا جا رہا ہے یہاں سے نکل جائیں، فلسطینی عوام کیوں اپنی جگہ چھوڑیں، افغانستان میں ایک سال میں جو کیا گیا فلسطین میں کارپٹ بمبنگ کرکے دو دن میں اتنا نقصان کر دیا گیا۔

نگران وزیر اعظم کی مشیر نے کہا کہ ہندواتا کے ذریعے دہشتگردی پھیلائی جا رہی ہے، جنیوا معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، مذمت کافی نہیں، امن افواج کہاں ہیں؟ دنیا میں مذہبی ہم آہنگی کے قائدین کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے، فلسطین جنگ کو روکنے کے لئے دنیا بھر سے آواز آئی چاہیے۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ فلسطین جنگ نہ رکی تو عالمی معیشت تباہ ہونے کے خدشات موجود ہیں، اسرائیل کی دہشتگردی دنیا بھر میں پھیل رہی ہے، پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہے، یہ معاملہ رکنے والا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اسرئیلی فوج کی بمباری سے غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد 3800 تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر