Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی برادری غزہ میں بڑھتی ہوئی انسانی تباہی کو روکنے کیلئے فعال پالیسی بنائے، مشعال ملک

Now Reading:

عالمی برادری غزہ میں بڑھتی ہوئی انسانی تباہی کو روکنے کیلئے فعال پالیسی بنائے، مشعال ملک

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و خواتین کی بااختیاری مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ عالمی برادری غزہ میں بڑھتی ہوئی انسانی تباہی کو روکنے کیلئے فعال پالیسی بنائے۔

تفصیلات کے مطابق رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی کے زیر اہتمام “غزہ زیر محاصرہ: اسرائیلی جارحیت سے انسانی تباہی” کے عنوان سے ایک گول میز سے خطاب کرتے ہوئے مشعال حسین ملک نے نشاندہی کی کہ اسرائیل فلسطین  کی زمین پر جبری اور غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے کے بعد پوری فلسطینی آبادی کو ختم کرنے پر تلا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت بین الاقوامی قوانین کا کوئی احترام نہیں کرتی اوروہ ہسپتالوں، رہائشی علاقوں اور پناہ گاہوں کو عالمی قوانین کے تحت حاصل مکمل معافی کے باوجود نشانہ بنا رہی ہے، ایسے اقدامات سے غزہ کے باشندوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

 انہوں نے یاد دلایا کہ ہندوتوا بھارتی حکومت کی طرح سفاک اسرائیلی حکومت نے بھی اسی طرح کے جبری اور غیر انسانی ہتھکنڈے اپنائے ہیں  تاکہ دہشت گردی کا راج قائم کرتے ہوئے غزہ کا محاصرہ کر کے اسے باقی دنیا سے کاٹ کر فلسطینیوں کودبایا جا سکے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ جاری اسرائیلی جارحیت اور ناکہ بندی کی وجہ سے جنگ زدہ خطہ بد ترین انسانی بحران کا شکار ہے، فاشسٹ قابض افواج کے اندھا دھند نہ رکنے والے فضائی حملوں کے باعث لوگوں کے پاس کھانے پینے کی اشیاء اور پانی تک  نہیں بچا جبکہ ان حملوں سے بچے ، خواتین اور بزرگ افرادشہید ہو رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ فاشسٹ قابض افواج کے اندھا دھند نہ رکنے والے فضائی حملوں کے باعث لوگوں کے پاس کھانے پینے کی اشیاء اور پانی تک  نہیں بچا جبکہ ان حملوں سے بچے، خواتین اور بزرگ افرادشہید ہو رہے ہیں۔

مشال ملک نے کہا کہ اسرائیل کے حمایتی یہودی ریاست کو جنگ زدہ غزہ میں مظالم کی ترغیب دینے کے ذمہ دار ہیں، بدنام زمانہ بھارتی حکومت اور صیہونی حکومت نسل کشی کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں اور گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے اپنے غیرقانونی مقبوضہ علاقوں میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں لیکن عالمی طاقتیں اور  اقوام متحدہ کے اداروں نے ان غاصبوں اور قابضین کو غیر انسانی کارروائیوں سے روکنے کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کرنے کی بجائے ان کے سہولت کار کا کام کیا۔

 انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم ممالک اسرائیلی ریاست کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کریں اور تیل کی فراہمی پر اس وقت تک پابندیاں عائد کریں جب تک وہ دو ریاستی حل کو تسلیم نہیں کرتا۔

مشعال ملک  نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تیزی سے کام کرے اور اسرائیلی قابض افواج کو فلسطینی عوام کے خلاف ان گھناؤنے جنگی جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرائے۔ انھوں نے  انسانی تباہی اور قتل عام کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو جنگی جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے اور دو ریاستی حل کے مطابق مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر