Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لوگوں کی اخلاقی تربیت میں منبر و محراب کا اہم کردار ہے، صدر مملکت

Now Reading:

لوگوں کی اخلاقی تربیت میں منبر و محراب کا اہم کردار ہے، صدر مملکت
صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی کا سال نو 2024ء کے آغاز پر پیغام

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ لوگوں کی اخلاقی تربیت میں منبر و محراب کا اہم کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معاشرتی و سماجی ترقی میں منبر و محراب کے کردار کے حوالے سے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 2.5 لاکھ سے زائد مساجد کو بچوں کو تعلیم دینے کیلئے استعمال کیا جاسکتا  ہے، علماء اور آئمہ کرام اہم سماجی موضوعات پر اسلامی تعلیمات کے بارے میں لوگوں کو تعلیم دیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی اخلاقی تربیت، اسلامی معاشرے کی تشکیل میں منبر و محراب کا اہم کردار ہے، مساجد مقامی آبادی کو تعلیم دینے اور رابطے کا اہم ذریعہ ہیں، ملک بھر میں اسکولوں سے باہر27 ملین بچوں کو تعلیم دینا بہت بڑا چیلنج ہے، 27 ملین اسکولوں سے باہر بچوں کی تعلیم کیلئے ہزاروں اسکول درکار ہوں گے، ملک بھر میں 2.5 لاکھ سے زائد مساجد کو شرح ِخواندگی بڑھانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فجر اور ظہر کے درمیان مساجد میں بچوں کو مذہبی تعلیم، جدید ہنر اور تعلیم سے آراستہ کیا جا سکتا ہے، مساجد اسلامی اخلاقی اقدار کے فروغ اور لوگوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، علماء، خطیب اور مدارس معاشرتی اصلاح، غیبت، عدم برداشت، فیک نیوز جیسی سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے کام کریں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ بڑھتی آبادی، خواتین  کے حقوق، بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری کا فروغ اہم سماجی امور ہیں، منبر و محراب اور علماء نے کورونا وبا کے دوران آگاہی پیدا کرنے میں قابل تعریف کردار ادا کیا، آئمہ کرام بیماریوں، غذائی قلت  اور ذہنی و جسمانی کمزوری سمیت مختلف موضوعات پر آگاہی پیدا کر سکتے ہیں، مساجد میں مذہبی، تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں سے مقامی آبادی سے روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

Advertisement

اجلاس میں شرکاء نے اہم قومی  اور سماجی  موضوعات پر تعلیم دینے میں علماء کے کردار کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، انیق احمد، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے وزراء برائے اوقاف و مذہبی امور، چاروں صوبوں اور آزاد جموں کشمیر  کے اوقاف و مذہبی امور محکموں کے سیکرٹریز اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری بھی موجود تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کی انتخابات کے باوجود سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
’’ماواں ٹھنڈیاں چھاواں‘‘ مریم نواز کا ماؤں کی عظمت کو سلام
ناران روڈ گھنول کے مقام سے سلائیڈنگ کے باعث بند
دھرتی ماں کا ایک اور بیٹا مٹی کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا
آزاد کشمیر میں احتجاج اور پرتشدد مظاہرے، رینجرز طلب
مشکل وقت سے نکلنے کیلئے نجی شعبے کو آگے نکلنا ہوگا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر