Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا، نگران وزیر داخلہ

Now Reading:

جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا، نگران وزیر داخلہ
نگران وزیر داخلہ

جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا، نگران وزیرداخلہ

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت جعلی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے گی۔

سرفراز احمد بگٹی نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے طویل عرصے سے پاکستان میں مقیم غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں غیر ملکیوں کو درست دستاویزات کے ساتھ خوش آمدید کہیں گے۔

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ بہت سے غیر قانونی افغان باشندے دہشت گردی کی کارروائیوں اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ہولڈنگ سینٹرز کے حوالے سے سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہولڈنگ سینٹرز میں افغان خاندانوں کو تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Advertisement

غیر رجسٹرڈ لوگوں کو ان کے آبائی ملک منتقل کرنے کے ٹائم فریم کے بارے میں انہوں نے مزید کہا کہ انہیں افغانستان واپس بھیجنے کے لیے تقریباً تین سے چار ماہ درکار ہوں گے۔

واضح رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہو چکی ہے، جس کے بعد اب حکومت پاکستان نے ان کی بےدخلی کیلئے ملک گیر آپریشن شروع کردیا ہے۔

وزارت داخلہ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار فارن ایکٹ 1946 کے تحت تمام صوبوں کو غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بے دخلی کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق معمولی جرائم میں زیر تفتیش اور سزا یافتہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو بے دخل کردیا جائے گا۔

نگران حکومت نے خبردار کیا تھا کہ اگر ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد کوئی پاکستانی غیرقانونی تارکین وطن کو پناہ دینے میں ملوث پایا گیا تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، بےدخلی کے منصوبے کا اطلاق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں پر ہو گا، منصوبے کے اطلاق میں کسی بھی ملک یا شہریت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جائے گا۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے میپنگ اور جیو فینسنگ کر کے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کا عمل مکمل کرلیا، سندھ میں مقیم 2 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کی نشاندہی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی مقیم 3 لاکھ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں میں سے رضاکارانہ طور پر واپس نہ جانے والوں کو ہولڈنگ سینٹروں میں منتقل کیا جائے گا۔

Advertisement

اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی بے دخلی کیلئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے اور ان کا ڈیٹا اسکیننگ سے چیک کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان واحد ملک نہیں جس نے غیر قانونی افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا، بہت سے ممالک جن میں بڑے ممالک بھی شامل ہیں، مفادات کے تحفظ اور ملکی ترقی کیلئے مختلف مواقعوں پر یہ فیصلے کرچکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر