Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہندوستانی قبضے سے آزادی مقبوضہ جموں و کشمیر کی اصل منزل ہے، مشعال ملک

Now Reading:

ہندوستانی قبضے سے آزادی مقبوضہ جموں و کشمیر کی اصل منزل ہے، مشعال ملک
مشعال ملک

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ ہندوستانی قبضے سے آزادی مقبوضہ جموں و کشمیر کی اصل منزل اور مقدر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کی کانفرنس2023 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی عزت نفس طاقت کے بے دریغ استعمال، غیر قانونی نظربندیوں، سیاسی ظلم و ستم، نقل و حرکت پر پابندیوں، جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور عصمت دری سے روزانہ کی بنیاد پر مجروح ہو رہی ہے۔

مشعال ملک نے اسرائیلی افواج کی طرف سے استعمال کیے جانے والے روایتی، کیمیائی اور فاسفورس بموں کی وجہ سے ہونے والی تباہی کی کم رپورٹنگ ہونے کی مذمت کی۔

انہوں نے فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے مظالم کے بارے میں ہونے والی عالمی بحث اور دنیا کی کشمیری اور فلسطینی عوام کے خلاف تشدد کی وسیع پیمانے پر مذمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مشعال ملک نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیری اور فلسطینی عوام کے خون کی مساوی قدر کو تسلیم کریں اور ان کی حالت زار پر فوری توجہ دیں۔

Advertisement

اپنے شوہر اور کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کے بارے میں بات کرتے ہوئے مشعال ملک نے افسوس کا اظہار کیا کہ یاسین ملک، جسے عالمی سطح پر اپنے عدم تشدد پر مبنی آزادی کی تحریک چلانے پر کشمیر کے گاندھی کے طور پر جانا جاتا ہے، بھارتی جیلوں میں بدترین تشدد کا شکار ہیں، فاشسٹ مودی اور نیتن یاہو کے نظریات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، ہندوستانی قبضے سے آزادی مقبوضہ جموں و کشمیر کی اصل منزل اور مقدر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارتی تشدد کے نتیجے میں یاسین ملک کی ایک آنکھ کی بینائی ضائع ہوگئی ہے اور جسم جزوی فالج کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اور ان کی کمسن بیٹی کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کے موقع پرجسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے کہا کہ جب خطے کی پرامن سیاسی قیادت ناحق قید میں ہو تو جموں و کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل کیسے ہوگا؟

مشعال ملک نے بتایا کہ ایک ممتاز کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال ایک سب جیل میں ہوا، بھارت نے سید علی شاہ گیلانی کی آخری آرام گاہ کو بھی سب جیل بنایا ہوا ہے، کیونکہ کسی کو بھی ان کے مزار پر فاتحہ خوانی کے لئے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں معلومات اور مواصلات کی ناکہ بندی کی آڑ میں بھارت جموں وکشمیر کے آبادیاتی منظر نامے کو تبدیل کر رہا ہے۔

Advertisement

مشعال ملک نے کہا کہ ان اقدامات کے تحت بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کی راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کی وزارت کی طرف سے شروع کیے گئے 100 روزہ پلان کے اندر جاری اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

 مشعال حسین ملک نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ معاشرے کے تمام طبقات کی رائے کو اس جامع منصوبہ میں شامل کیا گیا ہے۔

 وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے اور سبین حسین ملک نے تقریب کے منتظمین اور شرکا کو ان کے انسانی حقوق سے متعلق خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز اور اسناد بھی تقسیم کیں۔

اس موقع پر فوکل پرسن ٹو ایس اے پی ایم سبین حسین ملک ،انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور(آئی ایچ آر او) کے چیئرمین ڈاکٹر خالد آفتاب سلہری، سفیر ڈاکٹر ندیم حسین ملک، احمد رضا قصوری ایڈووکیٹ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر و سابق انسانی حقوق کمشنر محمد شفیق، ممبر نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن منظور مسیح ، تھنک ٹینک کے ماہر ایس ڈی جیز سید نصیر گیلانی ، سیکرٹری جنرل سی ڈی اے لیبر یونین عزت کمال پاشا اور پروفیسر مقصود جعفری بھی شریک تھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’انٹرنیٹ دوست، انٹرنیٹ زبردست اقدام‘‘ کے عنوان سے رونمائی ورکشاپ کا انعقاد 
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر