Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات؛ نواز شریف نے پارٹی کے انتخابی بیانیے کی منظوری دے دی

Now Reading:

عام انتخابات؛ نواز شریف نے پارٹی کے انتخابی بیانیے کی منظوری دے دی
نواز شریف

عام انتخابات؛ نواز شریف نے پارٹی کے انتخابی بیانیے کی منظوری دے دی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے آئندہ عام انتخابات کے لئے پارٹی کے انتخابی بیانیے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی کی معاشی ٹیم کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد انتخابی بیانیے کی منظوری دی جبکہ ان کے انتخابی مہم میں اب تک نہ اترنے کی وجہ بھی سامنے آ گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف زمینی حقائق کے مطابق معیشت بحالی کا روڈ میپ لے کر انتخابی مہم میں اترنا چاہ رہے تھے، پارٹی کے معیشت بحالی کے روڈ میپ کی منظوری کے بعد پارٹی بھرپور انتخابی مہم کے لئے مکمل تیار ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کل حافظ آباد جلسے میں پارٹی کے انتخابی بیانیے کے نکات کے ساتھ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، نواز شریف انتخابی بیانیے میں معاشی بحالی کے روڈ میپ کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز بھی قائد نواز شریف کے ہمراہ حافظ آباد جلسے میں جائیں گی، پارٹی کے انتخابی بیانیے کے 3 بنیادی نکات ہوں گے۔

Advertisement

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ انتخابی بیانیے کے مطابق اقتدار ملنے کی صورت میں پہلے 3 ماہ میں ہی عوام کو بجلی و گیس سمیت بھاری یوٹیلیٹی بلوں میں فوری ریلیف دیا جائے گا اور معیشت کی فوری بحالی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ معیشت بحالی میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹرز میں اہداف طے کر کے ترجیحات کے مطابق فوری نتائج حاصل کیے جائیں گے، بیمار اور لاغر معیشت کی بحالی کے لئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبہ جات کا اعلان کیا جائے گا اور شارٹ ٹرم منصوبے کے تحت عوام کو فوری ریلیف کے مختلف منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ انتخابی بیانیے میں لانگ ٹرم منصوبے کے تحت قوم کو مہنگے غیرملکی قرضوں سے نجات، غیر ملکی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے پر توجہ دی جائے گی اور نواز شریف کے سابقہ ادوار کے ترقیاتی منصوبوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق انتخابی بیانئے میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے امید جگائی جائیں گی جبکہ پی ٹی آئی دور حکومت کی ناکامیوں کو بھی انتخابی بیانیے کا حصہ بنایا جائے گا۔

پارٹی نے مزید بتایا کہ “ووٹ کو عزت دو” اور “شیر کو ووٹ دو” کو انتخابی بیانیے کا حصہ بنایا جائے گا، “پاکستان کے لئے” بھی انتخابی بیانیے کا واضح نعرہ ہو گا، “پاکستان کو نواز دو” انتخابی بیانیے کا بنیادی نعرہ ہو گا جبکہ “مئی والے بمقابلہ 28 مئی والے” کا نعرہ بھی انتخابی مہم کا حصہ ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 مئی کو طلب کرلیا
گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کے سوا کوئی آپشن نہیں، رانا ثناء اللہ
آئی ایم ایف کا پاکستان کو اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ بتدریج ختم کرنے کا مطالبہ
آئی ایم ایف کی انتخابات کے باوجود سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
’’ماواں ٹھنڈیاں چھاواں‘‘ مریم نواز کا ماؤں کی عظمت کو سلام
ناران روڈ گھنول کے مقام سے سلائیڈنگ کے باعث بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر