Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹ اجلاس؛ الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو عرفان صدیقی کا زوردار جواب

Now Reading:

سینیٹ اجلاس؛ الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو عرفان صدیقی کا زوردار جواب

سینیٹ اجلاس؛ الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو عرفان صدیقی کا زوردار جواب

اسلام آباد: 2024 کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں زور دار جواب دے دیا۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں ہوتے ہیں تو ہاتھ نہیں ملاتے، اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو بات نہیں کرتے، کیا حکومتیں ایسے چلتی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ 2013 میں 35 پنکچر اور آج فارم 45 کا نعرہ لگایا جارہا ہے، 2013 کے الیکشن پر 4 مہینے کا دھرنا دیا گیا، 2024 کے الیکشن پر شام غریباں کی کیفیت بپا کی گئی، ترازو کو اس طرح عدم توازن نہ کریں۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ 2018میں ہماری سزاؤں پر قہقہے لگائے جارہے تھے، 2018 میں بھی 4 دن بعد الیکشن کے نتائج کا اعلان ہوا اس وقت بھی بہت کچھ ہوا، اس وقت کا نعرہ 35 پنکچر اور آج کا نعرہ فارم 45 ہے۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ ہمارے بھی ٹکٹس اور نشان چھینے گئے تھے، ہم آزاد بیٹھ کر اپنا کام کررہے ہیں، آپکو جو سزائیں ہورہی ہیں وہ ہوتی نچلی سطح سے ہیں، ہمیں جو سزائیں ہوتی ہیں وہ تو ہوتی سپریم کورٹ سے ہیں، خدارا آپ اس نظام کے دفاع کیلئے آگے بڑھیں، جہاں جہاں آپ جیتے وہاں شفاف الیکشن ہوئے ہیں اور جہاں جہاں آپ نہیں جیتے وہاں دھاندلی کا رونا ہے۔

لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ہمارے انتخابات کی تاریخ زیادہ خوشگوار نہیں ہے، الیکشن کے بعد ٹھہراؤ آتا ہے پر ایسا نہیں ہوا، 8 فروری کی حکمت عملی کو اپنا سر چشمہ بنائیں، ایک نیا کردار اور مثبت سوچ اپنائیں، انتخابات سے متعلق تحفظات ہیں ایوان میں آئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر