Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلے بھی جو ہوا پارلیمنٹ نے کیا اب بھی پارلیمنٹ کرے گی، آصف علی زرداری

Now Reading:

پہلے بھی جو ہوا پارلیمنٹ نے کیا اب بھی پارلیمنٹ کرے گی، آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کی سکھ برداری کو بیساکھی کی مبارکباد

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پہلے بھی جو ہوا پارلیمنٹ نے کیا اب بھی پارلیمنٹ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے کی ہم نے صرف ایڈوائز کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی جو ہوا پارلیمنٹ نے کیا اب بھی پارلیمنٹ کرے گی۔

خیال رہے کہ ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ آج ہوگی، سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل الیکٹورل کالج صدرِ مملکت کا انتخاب کرے گا۔

آج ہونے والے صدارتی انتخاب میں حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری اور سنی اتحاد کونسل و دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قوم پرست رہنما محمود خان اچکزئی امیدوار ہیں۔

Advertisement

آصف علی زرداری کی پولنگ ایجنٹ سینیٹر شیری رحمان ہیں جبکہ محمود خان اچکزئی کے پولنگ ایجنٹ سینیٹر سردار شفیق ترین ہیں۔

صدارتی الیکشن میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور پنجاب اسمبلی کیلئے الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کو پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور بلوچستان اسمبلی کیلئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر ہیں۔

صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 10 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موجودہ سیاسی صورتحال کا حل کیا ہے؟ رہنماؤں نے بتادیا
حکومت کا حساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کو معطل کرنے کا حکم
وزیراعظم کی خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد
وزیراعظم سے آئی ایم ایف مشن کی ملاقات کا امکان
معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف مشن میں ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر