Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خزانہ اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کیلئے گرین سگنل دے دیا

Now Reading:

وزیر خزانہ اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کیلئے گرین سگنل دے دیا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پروگرام نئی منتخب حکومت کی اولین معاشی ترجیح ہے، نئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات 15 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ موجودہ اور نئے قرض پروگرام پر بات چیت کرے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط سے متعلق بھی بات چیت کی جائے گی جبکہ موجودہ قرض پروگرام کے لیے پاکستان نے تمام اہداف حاصل کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط میں پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، منتخب نئی حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام پر بھی بات چیت کرے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ نیا قرض پروگرام 6 سے 8 ارب ڈالر کا ہو سکتا ہے، نئے پروگرام کے لیے نئے معاشی اہداف پر بات چیت ہوگی جبکہ بجٹ سے ہٹ کر سبسڈی ختم رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم سے آئی ایم ایف مشن کی ملاقات کا امکان
معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف مشن میں ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ بجٹ کیلئے اہم اہداف طے
عوام کیلئے خوشخبری! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
کم ٹیکس اور ٹیکس نہ دینے والے سیکٹرز کا احاطہ کرنا ہوگا، وزیرخزانہ
نئے قرض پروگرام کیلئے مذاکرات؛ آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر