Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا ثناء اللہ اور جاوید لطیف پارٹی کے اندر رہ کر اختلاف رائے کریں، عطا تارڑ

Now Reading:

رانا ثناء اللہ اور جاوید لطیف پارٹی کے اندر رہ کر اختلاف رائے کریں، عطا تارڑ

رانا ثناء اللہ اور جاوید لطیف پارٹی کے اندر رہ کر اختلاف رائے کریں، عطا تارڑ

اسلام آباد: وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ اور جاوید لطیف سے گزارش ہے کہ پارٹی کے اندر رہ کر اختلاف رائے کریں۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  اپوزیشن نے بلوچستان میں جوجلسہ کیا وہ ناکام رہا، میں سمجھتا ہوں جو تقاریر کی گئیں، اب یہ کمپنی نہیں چلنے والی، عمر ایوب کچھ بات کرتے ہیں، شیرافضل منافی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف سیکٹرز میں سعودی حکومت سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہے، آئندہ چند روز میں مزید دوست ممالک کے وفد پاکستان آئیں گے، حکومت کی خارجہ پالیسی کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے، وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب بہت کامیاب رہا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں سامنے آرہی ہیں، معاشی میدان سے مثبت خبریں، وزیراعظم اور کابینہ کی محنت کا نتیجہ ہے، جلد معیشت میں بہتری کے اثرات عام عوام تک پہنچیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ دوست ممالک تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت بھرپور کردار اداکر رہی ہے۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ سعودی وفد نے معدنیات، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات کی، ملک میں  گندم کی بمپر فصل متوقع ہے، کسانوں کی سہولت کیلئے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھایا جائے گا، گندم کی خریداری کے ہدف بڑھانے سے متعلق چاروں صوبوں کوخط لکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت ہمیشہ متضاد بیانات دیتی ہے، اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ ملکی ترقی کی خاطر ہمارا ساتھ دیں، رانا ثنا اللہ اور میاں جاوید لطیف اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ پارٹی کے اندر رہ کر اختلاف رائے کریں، آپ عوام کو ریلیف دینے کیلئے، پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ کابینہ اجلاس میں دھرنا کمیشن رپورٹ پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ میں جاوید لطیف کے بیان کو سنجیدگی سے نہیں لیتا، جیل کے باہر کھڑا ہوکر ایک لیڈر ایک بات کرتا ہے، دوسرا کوئی اور بات کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر