Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پراجیکٹس کا خود جائزہ لونگی، مریم نواز

Now Reading:

سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پراجیکٹس کا خود جائزہ لونگی، مریم نواز

پنجاب بھر کی 590 روڈز کی تعمیر و بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر کی 590 روڈز کی تعمیر و بحالی شروع، چار سڑکیں مکمل جبکہ پانچ روڈز پر کام جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈز کے اطراف شجر کاری کا حکم دیتے ہوئے گوجرانولہ لاہور ایکسپریس وے کے اطراف میں ایک لاکھ درخت لگانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایس ایل تھری کی جلد از جلد تکمیل کا حکم بھی دیا، ایس ایل فور کی جلد از جلد تعمیر کے لئے وفاقی حکومت سے رابطے تیز کرنے پر اتفاقِ ہوا ہے۔

دیپالپور تا لیہ میگا روڈ اور دیگر روڈز کی تعمیر کے لئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے مراکزِ صحت کی اپگریڈیشن ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Advertisement

مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سڑکوں اور اسپتالوں کی تعمیر و بحالی پراجیکٹس میں شفافیت کو مدنظر رکھا جائے۔

انہوں نے کہاکہ روڈز کی تعمیر و بحالی کے پراجیکٹس کا خود جا کر جائزہ لوں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں بنیادی اور دیہی صحت مراکز اور سڑکوں کی بحالی پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ ”سڑک بحال ، پنجاب خوشحال“ کے تحت چار رابطہ روڈز کی تعمیر و مرمت مکمل کر لی گئی، پنچاب کی پانچ اہم رابطہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی شروع ہوچکی ہے۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ رید کے تاناروال،پینسرہ تا شورکوٹ،جھانگرہ تا احمد پور شرقیہ،چونڈہ تا سبز پیر اور ظفر وال روڈ کی تعمیرکا کام تیزی سے جاری ہے۔

ملتان وہاڑی ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے مئی میں انوسٹرکانفرنس ہوگی، بہاولپور تا جھانگڑہ شرقی پنجاب کی خوبصورت ترین ایکسپریس وے بنے گی۔

Advertisement

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،صوبائی وزیر کمیونیکشن اینڈ ورکس صہیب احمد ملک، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈاور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کی اجلاس میں شرکت کی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی منظوری دے دی
پاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری، ذرائع
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر