Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی بینک کی پاکستان کو معاشی اصلاحات پروگرام پر تعاون کی یقین دہانی

Now Reading:

عالمی بینک کی پاکستان کو معاشی اصلاحات پروگرام پر تعاون کی یقین دہانی

عالمی بینک کی پاکستان کو معاشی اصلاحات پروگرام پر تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد: عالمی بینک گروپ کے صدر نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو معاشی استحکام اور محصولات بڑھانے کے لیے اصلاحات اور ڈیجٹلائزیشن پروگرام میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے عالمی بینک گروپ کے صدر اجے بنگا کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر خزانہ نے 9 ماہ کے ایس بی اے پروگرام کے تحت پاکستان کی ترقی پر بات کی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے ٹیکس، توانائی اور نجکاری کے ترجیحی شعبوں میں جاری اصلاحات پر روشنی ڈالی اور دونوں فریقین نے 10 سال کے لیے رولنگ کنٹری فریم ورک پلان کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ عالمی بینک کے صدر نے معیشت کے استحکام مکمل حمایت کا یقین دلایا اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے صدر اجے بنگا  کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترقیاتی فننانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے سربراہ سکاٹ ناتھن سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان میں ڈی ایف سی کی سرمایہ کاری میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

ملاقات کے دوران مسٹر سکاٹ ناتھن نے پاکستان کے موجودہ مسائل کے خوشگوار حل کی یقین دہانی کروائی۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور پی پی پی کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے جدید فنانسنگ ماڈلز کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، حکومتِ پاکستان کسی بھی مقامی/غیر ملکی سرمایہ کار کی جانب سے سرمایہ کاری کے اقدامات کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر